خاتون نے چیتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بعض اوقات خواتین بھی ایسے خوفناک کارنامے سرانجام دے جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر مرد حضرات بھی حیرت کے مارے اپنی انگلیاں دانتوں تلے دبا لیتے ہیں- ایسا ہی ایک کانامہ سرانجام دیا ہے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ردرپرياگ ضلع کی ایک خاتون نے جس نے خود پر حملہ کرنے والے چیتے کو اکیلے ہی مار گرایا۔

کملا دیوی نامی خاتون نے درانتی اور کدال کے وار کر کے چیتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن اس لڑائی کے دوران خود بھی وہ شدید زخمی ہوگئی اور اسے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
 

image


واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے 54 سالہ کملا دیوی بتاتی ہیں کہ جب وہ اتوار کی صبح قریب میں ہی واقع ایک نالے سے اپنے کھیت میں پانی دینے گئی تو اس وقت جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے ان پر حملہ کر دیا۔

“ اس وقت میرے پاس صرف درانتی اور کدال تھی اور میں نے اسی سے چیتے پر وار کرنا شروع کردیے جس کی وجہ سے چیتے کے دانت ٹوٹ گئے۔ اور چیتے کے ساتھ میری یہ لڑائی تقریبا نصف گھنٹے جاری رہی، جس کے بعد مجھے پتہ چلا کہ چیتا مرچکا ہے-“

چیتے کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد جب وہ اپنے گاؤں پہنچیں تو وہ خون سے لت پت تھیں- گاؤں والوں نے انہیں فوراً مقامی ہسپتال پہنجایا۔

کملا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ “کملا کے بائیں ہاتھ کی ہڈی باہر نکل گئی ہے جبکہ دونوں بازوؤں کی کہنیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ سر پر بھی زخم آئے ہیں اور پورے جسم پر کاٹنے کے نشاننات اور خراشیں موجود ہیں ۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘
 

image

اتراکھنڈ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چیتے کے حملے کی رپورٹ کی جانے والی یہ تیسری واردات ہے۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے چیتے جیسے جنگلی جانور رہائشی علاقوں کا رخ کررہے ہیں اور اسی وجہ سے اس طرح کے حملے میں بھی اضافہ ہورہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A 54-year-old Indian woman has killed a leopard using only her farming tools after it attacked her on her way home from the fields. Kamla Devi remains in hospital after a one-hour battle with the predator near her village in Rudraprayag district, Uttarakhand on Sunday.