گزشتہ روز ہندوستان کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے ہوا
بازی کا قومی دن منایا اور اس موقع پر ائیر انڈیا کی جانب سے محدود مدت کے
لیے 100 روپے کے ٹکٹ کی پیشکش کا اعلان کیا گیا۔ لیکن یہ اعلان ائیر انڈیا
کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹکٹ کے حصول کے لیے بے انتہا رش کی وجہ سے ایئر
انڈیا کی ویب سائٹ کریش ہوگئی۔
|
|
مذکورہ ٹکٹ 27 اگست سے 31 اگست تک صرف ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا
تھا جبکہ یہ ٹکٹ 27 اگست سے 30 ستمبر کے دوران کیے جانے والے سفر کے لیے
قابلِ استعمال ہوتا۔
بدقسمتی سے جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ائیر انڈیا کی ویب سائٹ پر سرفنگ
شروع کی تو یہ سائٹ کریش ہوگئی۔ جس کا نتیجہ کچھ یوں نکلا ہے کہ اگر کوئی
صارف اس ویب سائٹ کا وزٹ کرتا ہے تو اسے Error میسیج موصول ہوتا ہے-
اس کے علاوہ اگر کوئی لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بتایا جاتا ہے
کہ ’’پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ جس پیج پر پہنچنے
کی کوشش کررہے ہیں، وہ کہیں بھی موجود نہیں ہے یا ہوسکتا ہے کہ کہیں اور
منتقل ہوگیا ہے۔‘‘
|
|
27 اگست 2007ء کو ائیر انڈیا کو سابق انڈین ایئر لائنز کے ساتھ ضم کر دیا
گیا تھا جس ک بعد سے اس کا نام ’ایئر انڈیا‘ ہے۔ |