انقلابی ایجاد٬ بغیر بیٹری ’پیس میکر‘

سوئٹرزلینڈ کے انجینیئر کمزور دلوں کو تحریک دینے کے لیے ایک ایسا ’پیس میکر‘ آلہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بغیر بیٹری کے چلے گا۔ سوئٹرز لینڈ ایک ایسا ملک ہے جسے دنیا کی سب سے بہتر گھڑیاں بنانے اعزاز حاصل ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پیس میکر گھڑیوں کی ہی تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے-

اب تک دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی ختم کرتے ہوئے انہیں ہموار بنانے کے لیے جو پیس میکر ایجاد کیے گئے ہیں وہ سب بیٹری کی مدد سے اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ایک ان آلات کو ایک خاص وقت کے بعد بدلنا پڑتا ہے اور یہ سب سرجیکل مداخلت یا آپریشن کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔
 

image


سوئس شہر بیرن کی یونیورسٹی کے کارڈیو ویسکیولر شعبے کے ایک انجینئرنگ گروپ سے وابستہ آدریان سوربوخن نے اس مسئلے کا حل اپنے خصوصی ’پیس میکر‘ آلے کی مدد سے نکالا ہے۔

اس آلے میں وہی تکنیک استعمال کی گئی ہے جو کہ 1777 میں سوئس گھڑی ساز ابراہم لوئس پیرلیٹ نے جیبوں میں رکھی جانی والی آٹو میٹک گھڑیاں بنانے میں کی تھی- یہ آٹومیٹک گھڑیاں ہلتی جیب سے توانائی حاصل کر کے اپنا کام جاری رکھتی تھیں۔ اور یہی نہیں بلکہ اس کے بعد ایسی دستی گھڑیاں بھی بنائی گئیں، جو کلائی کی حرکت سے ہی اپنی چابی بھر لیتی تھیں اور چلتی رہتی تھیں۔

یہ کلاک ورک پیس میکر بھی دل کے پٹھوں کی حرکت سے توانائی حاصل کرتا چلا جاتا ہے اور اسے صرف ایک آپریشن کے ذریعے دل کے ساتھ ٹانکا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ اپنا کام خودکار انداز سے کرتا رہے گا۔

تاہم آغاز میں تجرباتی طور پر اس آلے کا استعمال جانوروں پر کیا جارہا ہے۔ اس آلے کے موجد سوربوخن کا کہنا ہے کہ اس یہ آلہ جانوروں میں 130 دھڑکنیں فی منٹ کے حساب سے کامیابی سے کام کر رہا ہے۔
 

image

اس کے علاوہ دیگر محققین بھی پیس میکرز میں سے بیٹری کی جھنجھٹ سے نجات کے لیے کوشاں ہیں۔ یہاں تک کہ ایسی بھی کوششیں کی جارہی ہیں کہ پیس میکرز کو جسم میں ایک بیرونی ذریعے سے توانائی پہنچائی جا سکتی ہے، تاکہ آپریشن نہ کرنا پڑے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Imagine a heart pacemaker without any batteries. How would that be? Well Swiss engineers who have been busy little bees and have created the world’s finest watches are now trying their hand at cardiology. These engineers have developed a battery-less pacemaker prototype that is based on sef-winding wristwatches.