سام سنگ نوٹ فور٬ فیچرز اور افواہیں

آج 3 ستمبر 2014 کو سام سنگ اپنا نیا “ گلیکسی نوٹ 4 “ فون لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی سام سنگ کے فیبلیٹس کی مقبول ترین سیریز میں ایک نیا اضافہ ہو جائے گا۔ یہ فون برلن میں آئی ایف اے کی نمائش میں لانچ کر دیا جائے گا۔
 

image


سام سنگ کے نئے گلیکسی نوٹ 4 کے ممکنہ فیچرز کے حوالے سے اس وقت متعدد افواہیں گردش کر رہی ہیں- اگر ان افواہوں پر کان دھرے جائیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک انتہائی جدید فون ہوگا-

بہرحال اصل صورتحال کا علم تو فون کے لانچ ہونے کے بعد ہی ہوگا لیکن پھر بھی جو تفصیلات اور افواہیں اب تک سامنے آئی ہیں ان کی روشنی ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس فون میں کیا کیا ہوسکتا ہے-

فیچرز:
اس فون کا اسکرین سائز 5.7 انچ ہوگا جبکہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 4.5 اور 5.0 سے آراستہ ہوگا-

اس فون پر پانی اور گرد بالکل اثر نہیں کریں گے یہاں تک اس کے ذریعے زیرِ آب تصاویر بھی کھینچی جا سکیں گی-
 

image

گلیکسی نوٹ 4 میں اوکٹا پروسیسر یا Exynos 64-bit پروسیسر نصب ہوگا -

فون میں 4 جی بی ریم ہوگی جبکہ انٹرنل میموری 128 جی بی ہوگی-

اس کی سکرین ریزولیشن 1440×2560 پکسل ہوگی جبکہ اس کا کیمرہ 20.7 میگا پکسل کا ہوگا۔

یہ فون 4 جی dual band وائی فائی سپورٹ کرے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Samsung Galaxy Note 4 launch date is fast approaching and it will soon replace the Galaxy Note 3 phablet. It goes without saying that the Samsung Galaxy Note 3 which came out in September 2013 has been one of the most desired smartphones this year.