برطانیہ اور جاپان کے سائنسدانوں کی جانے والی ایک تحقیق
کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کافی پینے کے بعد مختصر وقت کے
لیے سویا بھی جائے تو اس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے۔
برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب تھکن سے چور
افراد نے تھکن اتارنے کے لیے ایک کپ کافی پی اور ساتھ ہی صرف 15 منٹ کی
نیند بھی لی تو ہو ان لوگوں سے زیادہ چست اور چاق و چوبند تھے جنہوں نے یا
تو صرف کافی پی تھی یا پھر قیلولہ کیا تھا۔
|
|
ماہرین کے مطابق کافی میں پائے جانے والی کیفین اعصاب کو کنٹرول کرنے والے
نظام ’ایڈینوسین‘ پر اثرانداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے تھکن اتر جاتی ہے اور
انسان خود کو چاق و چوبند محسوس کرتا ہے۔
زندگی کے روزمرہ امور میں دماغ میں ایڈینوسین کے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا
رہا ہے اور اسی وجہ سے انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ لیکن کافی دماغ میں
ایڈینوسین کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اور ساتھ نیند ایڈینوسین کو
دماغ سے ختم کر دیتی ہے۔
|
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کو دماغ سے ایڈینوسین کی سطح میں کمی لانے میں
تقریباً 20 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اسی دوران نیند لینے سے
ایڈینوسین کا اثر پوری طرح زائل ہوتا ہے۔ |