اب لوگ جلد ہی اسمارٹ واچ کو بھول جائیں گے کیونکہ
ٹیکنالوجی کی دنیا میں “ اسمارٹ رنگ “ نے قدم جو رکھ دیا ہے- اور یوں
ٹیکنالوجی کی دنیا اب حقیقی طور پر آپ کی صرف ایک انگلی پر ہوگی-
|
|
یہ جدید رنگ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی موٹا نامی کمپنی برلن میں ہونے
والی ٹیکنالوجی کی نمائش آئی ایف اے میں متعارف کروائے گی-
یہ اسمارٹ رنگ آپ کو فیس بک اور ٹوئٹر کی اپ ڈیٹ سے آگاہ سے کرنے کی صلاحیت
رکھتی ہے اور ساتھ ہی آپ بغیر انگلی اٹھائے اپنے پیغامات کو فلٹر بھی
کرسکتے ہیں-
اس اسمارٹ رنگ کو آئی فون یا ایںڈروئیڈ فون سے منسلک کیے جانے کے بعد
صارفین آنے والی کالز کے نوٹیفیکیشن٬ ٹیکسٹ میسجز٬ کلینڈر نوٹیفیکشن اور ای
میل بھی موصول کرسکیں گے-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ رنگ فی الحال فیس بک اور ٹوئٹر کے ساتھ کام کر
رہی ہے لیکن آنے والے وقت میں اس اسمارٹ رنگ کو دیگر موبائل اپلیکشن سے بھی
آراستہ کیا جاسکے گا جیسے کہ انسٹا گرام اور لنکڈ ان وغیرہ- |