انسانی زندگی کی نقل و حرکت کا خاصا انحصار توانائی پر ہے۔
یہ توانائی مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے جن میں سے ایک ذریعہ ہے شمسی
توانائی جو کہ سورج سے حاصل کی جاتی ہے- توانائی کے حصول کا یہ ایک ایسا
ذریعہ جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ آج دنیا بھر میں اسی توانائی سے چلنے والے
آلات اور اشیاﺀ تخلیق کی جارہی ہیں- شمسی توانائی سے چلنے والی چند حیرت
انگیز اشیاﺀ کا مختصر تعارف ہے آج کے اس آرٹیکل میں-
|
|
اومیگا نامی کمپنی کی تیار کردہ یہ شمسی توانائی سے چلنے والا یہ طیارہ
اگلے سال پوری دنیا چکر لگائے گا-
|
|
یہ شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی ہے- اس کشتی میں
الیکٹرک انجن نصب ہیں جبکہ یہ 500 اسکوائر میٹر پر پھیلے سولر پینل سے
آراستہ ہے- 2012 میں اس کشتی صرف 585 دنوں میں پوری دنیا کا چکر مکمل کیا-
|
|
تائیوان نیشنل اسٹیڈیم شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا
اسٹیڈیم ہے- اس اسٹیڈیم میں 8844 سولر پینل نصب ہیں-
|
|
اس ہینڈ بیگ میں بھی سولر پینل نصب ہے جس کا مقصد اندھیرے میں بیگ میں
موجود اشیا تلاش کرنے کے لیے روشنی فراہم کرنا ہے اور اسی وجہ سے اس میں
بلب بھی نصب ہیں- یہ بیگ اسکاٹش ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے-
|
|
شمسی توانائی سے چلنی والی یہ فیملی کار نیدرلینڈ کے طالبعلموں کی ایجاد
کردہ ہے-
|
|
آسٹریلیا کے شہر برسبائن میں موجود 20 میٹر طویل یہ کرسمس ٹری شمسی توانائی
کی وجہ سے ہی جگمگا رہا ہے- اس درخت میں 16 ہزار بلب نصب ہیں-
|
|
یہ سولر توانائی سے چلنے والا پارکنگ میٹر ہے- اس کا فائدہ یہ ہے کہ اسے
نصب کرنے کے لیے انجنئیرز کو سڑک کھودنے اور اس میں بجلی کے تار ڈالنے کی
ضرورت پیش نہیں آئی ہے- لیکن جب ایک ایسا ہی میٹر پہلی بار ناٹنگھم میں
2001 میں نصب کیا گیا تو وہاں دھوپ کی کمی کے باعث ناکام ہوگیا-
|
|
Bournemouth کے سمندر کے سامنے موجود یہ ڈسٹ بن یا کچرے کا ڈبہ جب کچرے سے
بھر جاتا ہے تو مقامی کونسل کو ایک خودکار پیغام موصول ہوتا ہے کہ ڈبے کو
خالی کیا جائے- یہ جدید سسٹم شمسی توانائی کی مدد سے چلتا ہے-
|
|
یہ سولر پاور سسٹم سے آراستہ ٹائی ہے جس کے پیچھے ایک پاکٹ موجود ہے- اس
سسٹم کا مقصد یہ ہے جب بھی آپ کو موبائل کی بیٹری چارج کرنے کی ضرورت محسوس
ہو تو بس اس جیب موبائل رکھ دیں چارج ہوجائے گا-
|