پاکستان: سیلاب آپ سے کتنا دور؟ SMS

سیلابی پانی سے متعدد نشیبی علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ متعلق علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے قبل از وقت آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس الرٹ سروس شروع کریں۔

ڈان نیوز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر شخص آگے بڑھتے سیلاب کے بارے میں جاننے کے لیے ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھ کر خبریں نہیں سن رہا ہوتا مگر متعدد لوگوں کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے اور مختصر پیغامات کے ذریعے انہیں آئندہ 72 یا چوبیس گھنٹوں بعد درپیش خطرے سے آگاہ کردیا جائے تو اس سے یقیناً زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے"۔
 

image


محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عظمیت حیات کان نے کہا کہ بارشوں کا اگلا سلسلہ بیس سے اکیس ستمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے مگر وہ موجودہ بارشوں کی طرح شدید نہیں ہوگا جس نے ابھی پنجاب میں تباہی مچا دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات میں بیک وقت شدید ترین بارشیں بہت کم ہوتی ہیں اور ایسا عام طور پر پندرہ سے اٹھارہ سال بعد ہی ہوتا ہے۔

مختلف علاقوں میں بارشوں نے ماضی کے ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

وفاق اور پنجاب حکومت دونوں نے پی ٹی اے سے رابطہ کر کے سیلاب کے قبل از وقت خطرے سے آگاہ کرنے کی سروس شروع کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ صوبے میں شدید سیلاب کے خطرے سے دوچار افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔

پی ٹی اے کو قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھیں گے جسے موبائل آپریٹرز تک منتقل کر کے خطرے کی زد میں آنے والے ان کے صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

اتوار کو موبائل کمپنیوں نے سیالکوٹ، ناروال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاﺅ الدین، چینوٹ، فیصل آباد، جھنگ، جہلم، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور اور خانیوال کے اضلاع میں اپنے صارفین کو سیلاب کے خطرے کے حوالے سے ایس ایم ایس ارسال کیے۔
 

image

پی ٹی اے ترجمان نے بتایا"صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیلابی پانی کی آمد اور تباہی سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں"۔

پی ٹی اے نے اس طرح کی سروس سب سے پہلے موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ اکتوبر 2005 میں شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متعارف کرائی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistan Telecommunications Authority (PTA) has directed all its licensed Cellular Mobile Operators (CMOs) to send free SMS flood alerts to the public in the flood affected districts of Punjab. In the wake of heavy floods in the various districts of Punjab, the federal as well as the Punjab government approached PTA to run SMS broadcast messages for the timely awareness of residents in the flood-hit areas.