رنگ برنگی اور خوبصورت سمندری حیات کے بارے میں تو اکثر
ہم پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں لیکن انہی سمندروں کی تہہ میں ایسی خوفناک اور
عجیب الخلقت مخلوقات بھی پائی جاتی ہیں جنہیں صرف دیکھنے پر ہی انسان پر
خوف طاری ہوجاتا ہے- یہ تمام خطرناک سمندری حیات سطحِ سمندر سے نیچے ہزاروں
میٹر کی گہرائی پر پائی جاتی ہیں-
|
Frilled Shark
یہ شارک عام طور پر سطحِ سمندر سے نیچے ہزاروں فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی
ہے لیکن کبھی کبھی یہ سطح پر بھی آجاتی ہے یہ یاد دلانے کے لیے کہ سمندر
کتنا خطرناک ہوسکتا ہے- اس شارک کے خطرناک ہونے کی وجہ سے اس کے دانت ہیں
جو کہ تین اطراف سے نوکیلے ہیں- |
|
Gulper Eel
اس بام مچھلی کا منہ pelican پرندے کی مانند ہے اور اس مچھلی کو عجیب
الخلقت سمندری جانور کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- یہ مچھلی سمندر کی 3000
میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے اور 6 فٹ تک لمبی ہوتی ہے- اس کے خوفناک
ہونے کی وجہ اس کے عجیب و غریب بڑے جبڑے ہیں اور ساتھ ہی اس کا لچکدار پیٹ
جو اسے کسی بھی بڑے شکار کو آسانی کے ساتھ نگلنے کی اجازت دیتا ہے-
|
|
Fangtooth fish
یہ مچھلی سمندر کی گہرائی میں پائی جانے والی مچھلیوں میں سے ایک ہے- یہاں
تک اس مچھلی کو دریافت بھی سطح سمندر سے نیچے 5 ہزار میٹر کی گہرائی میں
کیا گیا- یہ مچھلی خود تو صرف 15 سینٹی میٹر کی ہوتی ہے لیکن اس کے دانت
انتہائی لمبے اور خوفناک ہوتے ہیں- یہ دانت خود مچھلی کے اپنے سائز سے بھی
طویل ہوتے ہیں-
|
|
Pacific Viperfish
یہ مچھلی سطح سمندر سے 4500 میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے- یہ مچھلی
اپنے چمکتے ہوئے پیٹ سے اپنے شکار کو اپنی جانب متوجہ کر کے اپنا نوالا
بناتی ہے- اس مچھلی کے خطرناک ہونے کا سبب بھی اس کے بڑے دانت ہیں جو کہ ان
اتنے بڑے ہیں کہ مچھلی کا منہ بند بھی نہیں ہوسکتا-
|
|
Humpback Anglerfish
یہ مچھلی سطح سمندر سے 2000 میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے اور یہ روشنی
کی مدد سے اپنی شکار کو پھسلاتی ہے- یہ چمک یا روشنی اس کے سر پر موجود
عجیب و غریب انٹینا سے خارج ہوتی ہے- اور یہ دیکھنے سے ہی انتہائی خوفناک
معلوم ہوتی ہے-
|
|
Stargazer fish
سمندر کی گہرائی میں پائی جانے والی یہ مچھلی خود کو ریت میں دفن کرلیتی ہے
اور اپنے شکار کا انتظار کرنا شروع کردیتی ہے- جیسے ہی کوئی مچھلی اس کے
منہ کے پاس سے گزرنے لگتی ہے تو یکدم یہ اسے اپنا شکار بنالیتی ہے- اس کے
سر کا رخ ہمیشہ اوپر کی جانب ہوتا ہے-
|
|
Giant Spider Crab
یہ سب سے بڑا کیکڑا ہے جو کہ سطحِ سمندر سے 1000 فٹ نیچے گہرائی میں پایا
جاتا ہے- یہ دوسرے کیکڑوں کو آسانی سے دبوچ لیتا ہے یہاں تک کہ اگر یہ کسی
انسان کے پیر کو دبوچے تو اس کے لیے اس سے جان چھڑانا آسان نہ ہوگا-
|
|
Giant Isopod
یہ مخلوق سطح سمندر سے 2000 میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے اور یہ 30
سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے- اس کی بنیادی خوراک مردار ہوتے ہیں لیکن یہ
زندہ جانوروں کا شکار بھی کرتا ہے- یہ کھائے بغیر چار سال تک زندہ رہ سکتا
ہے-
|
|
Goblin Shark
یہ شارک سطح سمندر سے نیچے 1300 میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے- اور یہ
3.5 میٹر تک طویل ہوتی ہے- یہ اپنی لمبی تھوتھنی کی مدد سے ہر طرف کا جائزہ
لیتی ہے اور زندہ جانوروں کا پتہ لگانے کے لیے چھوٹے سے کرنٹ کا سہارا لیتی
ہے- یہ مچھلی اپنے شکار کو ایک ہی مرتبہ میں پورا نگل جاتی ہے-
|
|
Giant Squid
یہ اسکوئیڈ 18 میٹر تک طویل ہوتا ہے جیسے کوئی چھ منزلہ عمارت ہو- اور اس
کی آنکھیں بھی انتہائی بڑی اور خوفناک ہوتی ہیں- اس جانور کو اس لیے خوفناک
کہا جاتا ہے کہ یہ نارمل سائز کی وہیل آسانی سے شکار کرلیتا ہے- |
|