ہمارے معاشرے میں آج کے جدید دور میں بہت سی ایسی باتیں
گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں اور وہ صرف غلط فہمی
سے زیادہ کچھ بھی نہیں- درحقیقت یہ باتیں یا معلومات صرف ایک دوسرے سے سن
کر اور بغیر تصدیق کیے پھیلا دی گئی ہیں- لوگوں کے درمیان عام پائی جانے
والی چند ایسی ہی غلط فہمیوں کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے
جنہیں سائنس نے بالکل بےبنیاد قرار دیا ہے-
|
دیوارِ چین کا چاند سے
نظارہ
اکثر لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ دیوارِ چین کا بہترین نظارہ
زمین سے باہر خاص طور پر چاند سے کیا جاسکتا ہے- لیکن متعدد خلا باز اس بات
کی تصدیق کرچکے ہیں کہ یہ صرف ایک غلط فہمی ہے- اور ناسا بھی کہہ چکا ہے کہ
انسانوں کے تعمیر کردہ اس عظیم اسٹرکچر کو بغیر کسی آلے کی مدد کے چاند سے
دیکھنا ناممکن ہے یہاں تک یہ دیوار 4500 میل کے رقبے تک پھیلی ہوئی ہے- |
|
موت کے بعد بھی ناخنوں اور بالوں کا بڑھنا
لوگوں کے درمیان یہ بات عام ہے کہ کسی انسان کے مرنے کے بعد بھی اس کے ناخن
اور بال بڑھتے رہتے ہیں لیکن یہ بالکل غلط ہے اور اس کا حقیقت سے دور کا
بھی واسطہ نہیں- یہ صرف نظروں کا دھوکہ ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی
کمی ہوتی ہے- درحقیقت جسم میں جب پانی کی کمی واقع ہونا شروع ہوتی تو ناخن
کو وہ حصہ جو پوشیدہ ہوتا ہے ظاہر ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ ناخن بڑھ رہے ہیں- ناخنوں کے اس حصے کے ظاہر ہونے کی وجہ اس کے
ارد گرد موجود ٹشو کا سکڑنا ہوتا ہے- بالکل یہی معاملہ بالوں کی جلد کے
ساتھ بھی ہوتا ہے-
|
|
پیسے سے سب کچھ خریدا جاسکتا ہے
آج کے جدید دور میں لوگوں کے دماغ میں ایک بہت بڑی غلط فہمی یہ پائی جاتی
ہے کہ پیسے سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے- ایسے لوگوں کے نزدیک پیسے خوشیاں
خریدی جاسکتی ہیں٬ غموں کو کم کیا جاسکتا ہے اور دنیا میں کہیں بھی اپنی
محبت پاسکتے ہیں- ان کے خیال میں پیسے سے تفریح٬ حفاظت اور دوست حاصل کیے
جاسکتے ہیں- درحقیقت ایسے لوگ اپنے خوابوں کی دنیا میں جی رہے ہوتے ہیں اور
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے کی قابلیت ہی نہیں رکھتے- خوشیاں اور محبت نہ
خریدی جاسکتی ہے اور نہ ہی اس کا پیسے سے کوئی تعلق ہوتا ہے-
|
|
بھاری چیز زیادہ تیزی سے نیچے آتی ہے
ایک اور بہت بڑی غلط فہمی جو لوگوں میں عام پائی جاتی اور کشش ثقل کے
قوانین کے خلاف ہے وہ یہ ہے کہ بھاری چیز ہلکی چیز کے مقابلے میں زیادہ
تیزی سے زمین کی جانب آ کر گرتی ہے- لیکن اس کی حقیقت یہ نہیں ہے اور قطع
نظر چیز کے وزن کے زمین پر چیز کے گرنے کی رفتار ایک ہی ہوتی اور صرف اس
رفتار کا دارومدار کششِ ثقل کے اپنی جانب کھینچنے کے درست سمت پر ہوتا ہے-
زمین ہر چیز کو اپنی جانب ایک ہی رفتار سے کھینچتی ہے-
|
|
سبزیوں میں پروٹین کی کمی
ایک صحت مند جسم کا انحصار پروٹین کی بھرپور مقدار پر ہوتا ہے- کچھ لوگوں
کے درمیان یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ سبزی ایسی غذا ہے جس میں پروٹین کی
مقدار کم ہوتی ہے- لیکن محققین کا کہنا ہے کہ سبزیاں چربی٬ کاربوہائیڈریٹ
اور پروٹین کی ایک مناسب مقدار فراہم کرتی ہیں- اور مختلف قسم کی غذائیں جو
ہم کھاتے ہیں جو وہ پروٹین کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
|
|
میٹھا بچوں کو جوشیلا بناتا ہے
ایک عام غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ میٹھا کھانے سے بچے جوشیلے اور
چست و چالاک بنتے ہیں- لیکن محققین کا کہنا ہے کہ میٹھے اور جوشیلے رویے کے
درمیان کوئی تعلق نہیں ہے- اور نہ ہی میٹھے کے استعمال میں چست و چالاکی
آتی ہے- اس جوشیلے پن کی وجہ صرف یہ ہوسکتی ہے کہ بچے میٹھے کے بہت شوقین
ہوتے ہیں اور جب آپ انہیں کوئی میٹھی چیز دیتے ہیں تو وہ اپنی خوشی کا
اظہار انتہائی جوشیلے انداز میں کرتے ہیں-
|
|
کھانا چھوڑنا وزن میں کمی کا باعث
یہ غلط فہمی ہمیں عموماً اپنے اردگرد کے لوگوں میں بھی عام ملے گی کہ کھانا
میں کمی اس لیے کی ہے کہ وزن کم ہوگا- لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں وہ اس طرح
کھانا تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے وزن کم ہونے کے بجائے الٹا بڑھنے
لگتا ہے کیونکہ جب آپ کھانا چھوڑتے ہیں تو آپ کا جسم کیلیوریز کو مستقبل
میں استعمال کے لیے محفوظ کرلیتا ہے اور وہ جلنے سے قاصر رہتی ہیں- کھانا
مت چھوڑیے کیونکہ ایسا کرنا آپ کی دماغی اور جسمانی دونوں حالتوں کے لیے
نقصان دہ ہوسکتا ہے-
|
|
روزانہ آٹھ گلاس پانی
ایک اور عام غلط فہمی یہ ہے کہ ہر شخص کو روزانہ آٹھ گلاس پانی لازمی پینا
چاہیے- لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ہمارا جسم ہر شے مثلاً دودھ٬ پھل٬ جوس٬
کافی٬ سبزیوں وغیرہ سے بھرپور مائع حاصل کر رہا ہوتا ہے نہ کہ صرف پانی سے-
اور بعض اوقات زیادہ پانی پینا بھی نقصان دہ ہوجاتا ہے جو کہ نظام ہضم اور
بلڈ شوگر پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے-
|
|