خراب صحت کی چند نشانیاں

ہم اکثر اپنی صحت کے حوالے سے درپیش معمولی مسائل کو اہمیت نہیں دیتے اور انہیں مستقل نظر انداز کرتے رہتے ہیں اور خود کو صحت مند تصور کرتے ہیں- لیکن حقیقت میں یہ چھوٹی چھوٹی علامتیں آپ کو کسی بڑے مرض سے محفوظ رکھنے کا سبب بن سکتی ہیں- ایسی ہی چند علامات کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو کہ درحقیقت سنگین طبی مسائل کی پیشںگوئی کر رہی ہوتی ہیں-

پیشاب کی رنگت
پیشاب کی رنگت ہماری عام صحت کے بارے میں آگاہی ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہے- رنگت تقریباً شفاف ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی مناسب مقدار میں ہو تو اس کی ہوتی ہے، لیکن اگر اس کی رنگت زیادہ زرد یا پیلی ہے تو یہ گردوں کے مسائل کی جانب اشارہ ہے۔
 

image


زیادہ ٹھنڈ محسوس ہونا
زیادہ سردی کا لگنا یا محسوس ہونا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ آپ کے جسمانی دفاعی نظام کو طبی مسائل سامنا ہے۔ ایسا تب بھی ہوتا ہے جب وٹامن سی کی کمی ہو یا پھر کسی وائرس کے حملہ- ایسی صورت میں ایک خون کے ٹیسٹ کے ذریعے خود کو مسائل سے قبل از وقت بچاسکتے ہیں-

پھٹے ہوئے ہونٹ
پھٹے ہوئے ہونٹ خاص طور پر کناروں پر سے ظاہر کرتے ہیں کہ آپ وٹامن B12 کی کمی ہے کا شکار ہیں- اس وٹامن کی کمی کے شکار افراد کو متعدد طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- اس وٹامن کی کمی کو قبل از وقت پورا کر کے آپ خود کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں-
 

image

معمول کی نیند سے محرومی
اگر آپ کے بے خوابی کا شکار ہیں تو یہ جسم اور ذہن کے تناﺅ کا شکار ہونے کی علامت ہے، جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا جسم تناﺅ کا سبب بننے والے ہارمون کورٹیسول کی شرح کو کم کردیتا ہے، مگر جب ہم تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا اور بے خوابی کی شکایت پیدا ہوتی ہے جو کہ متعدد امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

جلد کے مسائل
اکثر جلد میں خارش یا کسی اور مسئلے کا مطلب یہ ہے کہ یہ کسی الرجی کا ردعمل ہے- یہ تب بھی ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں- ایسے میں پرسکون رہنے کی ضرورت ہوتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Are we really that healthy? Usually we believe that if nothing hurts us or bothers us – then we are healthy, but turns out there are physical sings, sometimes very small, that can point out medical problems that we just don’t realize we have.