کینسر سے بچاؤ کے لیے چند مفید غذائیں

کینسر یا سرطان اب ماٰضی کی طرح لاعلاج مرض تو نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے ، تاہم کچھ غذائیں اس جنگ کے خلاف اہم ترین ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔ کسی غذا کا رنگ اس کی صحت بخش فوائد کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور مختلف رنگوں کے پھل و سبزیاں مخصوص اقسام کے کینسر کے خلاف جنگ میں آپ کے بہترین اتحادی ثابت ہوتے ہیں۔ ایسی ہی چند مختلف رنگ کی غذاؤں کا ذکر ڈان نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جو کہ ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہے-
 

سرخ غذائیں
اس رنگ کے پھل و سبزیاں لبلبے کے کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، امریکہ کے سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمسٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹروں کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ اس سبزی میں پایا جانا والا اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین کا موجود ہونا ہے۔ یہ جز ٹماٹروں کے علاوہ سرخ مرچ اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے، دن بھرمیں ان اشیاء کا ایک بار استعمال اس جان لیوا کینسر بچانے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

image


اورنج یا نارنجی غذائیں
اس رنگ کے پھل یا سبزیاں معدے کے سرطان سے بچاتے ہیں، کدو، گاجر اور شکر قندی وغیرہ معدے کے سرطان سے بچانے کے لیے کینسر خلیات کو تباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ گاجروں اور شکرقندی میں ایک زرد کیفیک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو بریسٹ کینسر کے پھیلاﺅ کو سست کردیتا ہے بلکہ کئی مواقعوں پر کینسر خلیات کو ختم بھی کرتا ہے، ان اشیاء کا ہفتے میں تین بار استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔

image


زرد یا پیلی غذائیں
اس رنگ کی غذائیں معدے اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، ترش پھل جیسے گریپ فروٹ، لیموں، پپیتا اور نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو لگ بھگ ہر قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر منہ، گلے اور معدے کے سرطان کے لیے تو یہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ پھل فلیوونائڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو رسولی کا سبب بننے والے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ان پھلوں کو ہفتے میں کم از کم دو بار استعمال کرنا فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔

image


سبز غذائیں
اس رنگ کی سبزیاں اور پھل پھیپھڑے اور سینے کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہیں، ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس رنگ کی سبزیوں خاص طورپر پتوں والی کے استعمال سے پھیپھڑے، معدے، بریسٹ اور قولون کینسرکا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ سبزیاں ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو کینسر کے پھیلاﺅ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ذیابیطس کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو لبلبے کے کینسرکا خطرہ کم کردیتا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سبزیوں کا استعمال کینسر سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔

image


قدرتی رنگ کی غذائیں
یہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، مشرومز، لہسن، پیاز اور شیلٹ وغیرہ معدے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتے ہیں، لہسن میں موجود متحرک جز الیسن ایک زبردست اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو اس کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ اس طرح پیاز میں موجود پولی فینول نامی جز آنتوں کے کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Eating a colorful diet, filled with dark greens, ruby reds and vibrant oranges, doesn’t just make for beautiful meals—it’s a good way to make sure you’re getting a variety of vitamins and nutrients that can help prevent cancer, as well as other health concerns.