امام اعظم رحمت اللہ علیہ

حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ حنفی المذہب تھے اور حضرت امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ سے بہت عقیدت رکھتے تھے۔ آپ فرماتے ہیں کہ دمشق میں حضرت بلال حبشی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ موذن مسجد نبوی, رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے مزار مقدس پر چلہ کشی کے دوران میں ایک روز آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے مزار اقدس کے سرہانے سو گیا ۔ عالم خواب میں دیکھتا ہوں کہ مکہ معظمہ میں حاضر ہوں اور حضور پر نور سرور دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم باب بنی شبیہ سے اندر تشریف لا رہے ہیں ۔ جس طرح کوئی ازراہ شفقت کسی بچے کو گود میں لے لے٬ اسی طرح حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی آغوش مقدس میں ایک سفید ریش بزرگ ہیں۔ میں نے فوراً آپ کے پائے اقدس پر بوسہ دیا اور دل میں گمان پیدا ہوا کہ یہ کون ہستی ہے؟ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تیرا اور تیری قوم کا امام ہے۔
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 111469 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More