ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالک ایک ایسی
سبزی ہے جو وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ عام طور پر
پالک کو آئرن کے حصول کا اہم ترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دیگر
غذائی اجزا میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے،میگنشیم اور فولیٹ بھی شامل
ہیں-
لیکن اب سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے چند محققین نے انکشاف کیا ہے کہ پالک کے
پتوں سے حاصل شدہ عرق وزن گھٹانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
|
|
تحقیق کے مطابق اس عرق کا استعمال وقت بے وقت غیر صحت مندانہ کھانے مثلاً
چپس،میٹھے مشروبات اور میٹھا کھانے کی اشتہا کو بڑھنے سے روکتا ہے-
L.U.N.D University میں طب اور فزیکل کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرشارلیٹ
ارلینسن البرٹسن کا کہنا ہے کہ ایک تجربے میں انکشاف ہوا ہے کہ پالک کے
پتوں کی ممبرنس (جھلی جس میں غذائیت بخش نباتاتی اجزا شامل ہوتے ہیں)، جو
'تھیلاکوئڈز ' کہلاتی ہے، پر مشتمل مشروب پینے سے حیرت انگیز طور پر جنک
کھانوں کی بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دن بھر پیٹ بھرا رہنے کا احساس
پیدا ہوتا ہے۔
ڈاکٹر البرٹسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا گیا ہے کہ
ہر روز صبح ناشتے سے قبل اگر پالک کا عرق پینا شروع کردیا جائے تو اس سے
ایسے کھانوں کی بھوک میں 95 فی صد کمی واقع ہوتی جنھیں ہم غذائیت حاصل کرنے
کی نیت سے نہیں بلکہ صرف ذائقے کے حصول کے لیے کھاتے ہیں۔
|
|
علاوہ ازیں یہ بھی ثابت ہوا کہ پالک کا عرق پینے والوں میں وزن کم کرنے کے
امکانات میں 43 فی صد زیادہ تھے۔ |