دنیا کی سب سے پہلی تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ گاڑی نے
کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو کا مظاہرہ کیا ہے۔ تھری ڈی پرنٹرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا
میں ایک ایسی نئی جدت متعارف کروائی ہے کہ جس کی بدولت کئی چھوٹی بڑی اشیاء
صرف تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے تیار کر کے زیرِ استعمال لائی جارہی ہیں۔
یہ گاڑی امریکی شہر شکاگو میں جاری انٹرنیشنل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی شو
2014 دوران تیار کی گئی اور اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا مظاہرہ بھی شو کے دوران
ہی کیا گیا۔
|
|
ٹیکنالوجی شو میں معروف آٹو میکر فرم لوکل موٹرز کو اس کام میں 44 گھنٹے
وفت لگا اور یہ تمام کام حاضرین کی موجودگی میں کیا گیا- گاڑی کے مختلف
پرزہ جات کو 40 حصوں میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پرنٹ کیا گیا۔
|
|
جس کے بعد تمام پرزے لوکل موٹرز کی ٹیم نے مشینری کے ذریعے ایک گاڑی کی شکل
میں ایک دوسرے سے منسلک کیے- گاڑی کے لیے وائرنگ، بیٹری اور ٹائرز وغیرہ
دیگر سپلائرز سے حاصل کر کے منسلک کیے گئے۔
|
|
گاڑی کا وزن 1ہزار 500 پونڈ ہے جبکہ اس کا نام دی اسٹراٹی(The Strati)رکھا
گیا ہے- یہ گاڑی 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ |