شیف ردا آفتاب کا نام پاکستان کے مقبول ترین شیفس میں سے
ایک ہے۔ شیف ردا آفتاب نہ صرف دیسی کھانا بنانے میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ
فیوژن کھانو ں میں بھی انہیں خاص مہارت حاصل ہے۔یہ پاکستان کے مشہور کوکنگ
چینل مصالحہ ٹی وی کے شو تڑکا میں بطور کوکنگ ایکسپرٹ کام کررہی ہیں ۔گزشتہ
دنوں کے فوڈز کی ٹیم نے شیف ردا سے خصوصی بات چیت کی جو اب آپ کے پیشِ خدمت
ہے۔
سوال: آپ نے کوکنگ کب شروع کی اور کیا یہ آپ کا شوق تھا؟
شیف ردا آفتاب: کوکنگ کامجھے بہت زیادہ شوق تھا جب میں 12برس کی تھی تب سے
ہی کوکنگ شروع کردی تھی۔
سوال: آپ کی پسندید ڈشز کون سی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: ویسے تو میری کوئی بھی خاص پسندیدہ ڈش نہیں مگر سبزیوں سے
بنی ہوئی ڈشز مجھے بہت پسندہیں۔
|
|
سوال: آپ کو کس طرح کے کھانو ں میں مہارت حاصل ہے؟
شیف ردا آفتاب: ویسے تو میں ملٹی ڈشز بناتی ہوں ، لیکن Fusionمیں زیادہ
مہارت حاصل ہے کیونکہ اس کو بنانے میںمجھے بہت مزہ آتاہے۔
سوال: پہلی بار لائیو شو کا تجربہ کیسا رہا؟
شیف ردا آفتاب: پہلی بار میری لائیو شو کی شروعات نادیہ خان کے ایک شو سے
ہوئی جہاں میں نے ناشتے کی کچھ ڈشز بنائیں۔
سوال: آپ اپنی چھٹی کا زیادہ تر وقت کس طرح گزارتی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: اپنی چھٹی کا زیادہ تر وقت گھر میں بچوں کے ساتھ گزارتی ہوں
۔
سوال: کیا آپ اپنی ریسپی کو لائیو کوکنگ شو میں بنانے سے پہلے چیک کرتی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: نہیں میں لائیو شو سے پہلے بالکل بھی چیک نہیں کرتی میں
لائیو کوکنگ کرتی ہوں۔
سوال: مصالحہ ٹی وی کے ساتھ اب تک کا سفر کیسارہا؟
شیف ردا آفتاب: مصالحہ ٹی وی کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ۔
سوال: کیاآپ کوکنگ کلاسز بھی لیتی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: نہیں میں کوکنگ کلاسز نہیں لیتی ۔
سوال: کوکنگ کے علاوہ آپ کی کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: کوکنگ کے علاوہ میری ایک بوتیک ہے۔
سوال: عموماً گھریلو خواتین کو کھانا بناتے وقت کن مشکلات کا سامنا ہوتاہے؟
شیف ردا آفتاب: کھانا پکانا خواتین کا کام ہے اس میں مجھے نہیں لگتا کہ کسی
بھی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو۔
سوال: ویسے تو آپ خود ایک شیف ہیں لیکن آپ کا پسندیدہ شیف کون ہے؟
شیف ردا آفتاب: ویسے تو سب شیف اچھے ہیں لیکن شیف اسد میرے پسندیدہ شیف ہیں۔
|
|
سوال: عیدالاضحی کی کوئی خاص ریسیپی بتائیں؟
شیف ردا آفتاب: عموماًعیدالاضحی کے موقع پر خواتین کو کلیجی کے بارے میں
شکایت ہوتی ہے کہ وہ پکانے کے بعد سخت ہوجاتی ہے انہیں چاہیئے کہ کلیجی کو
تیز آنچ پر بغیر ڈھکے پکائیں آنچ جتنی تیز ہوگی کلیجی اتنی ہی سوفٹ اور
جوسی ہوگی۔
سوال: آپ کو کیسامحسوس ہوتاہے جب آپ کے چاہنے والے آپ سے اپنی پسندیدگی کا
اظہار کرتے ہیں؟
شیف ردا آفتاب: مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔کیونکہ میری آواز سب سے مختلف ہے اور
اکثر میں نقاب میں بازار جاتی ہوں تو وہاں خواتین مجھے میری آواز سے پہچان
لیتی ہیں۔
سوال: اپنی زندگی میں کوئی ایک چیلنجنگ لمحہ؟
شیف ردا آفتاب: نادیہ خان کے شو میں جب پہلی بار لائیو کوکنگ کی وہ میرے
لئے ایک چیلنجنگ لمحہ تھا۔
سوال: وہ مرد حضرات یا خواتین جو شیف بننا چاہتی ہیں آپ اُنہیں کیا پیغام
دیں گی ؟
شیف ردا آفتاب: جو لوگ اس فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں وہ ضرور آئیں تاکہ کچھ
نیا کریں اور ہمیں بھی ان سے سیکھنے کاموقع ملے۔
سوال: اگر باہر کہیں کھانا کھانے جائیں تو کہاں کا انتخاب کریں گی ؟
شیف ردا آفتاب: مجھے زیادہ تر دو دریا جانا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہاں کافی
اچھے ریستوران ہیں۔
سوال: اگر کیسی بات پر غصہ آجائے تو کیا کرتی ہیں ؟
شیف ردا آفتاب: ویسے تو مجھے غصہ بہت کم آتاہے ۔لیکن کبھی کبھار جب غصہ
آجائے تو فوراً اسکا اظہار کردیتی ہوں۔
سوال: آپ اپنی خوشی کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟
شیف ردا آفتاب: میں اپنی خوشی کا اظہار اپنے بچوں کے ساتھ اور اپنی قریبی
دوستو ںکے ساتھ شیئر کرکے کرتی ہوں۔
|
|
سوال: اپنی فیملی کے بارے میں کچھ کہیں؟
شیف ردا آفتاب: میرا ایک بیٹااور دو بیٹیاں ہیںاور تینوں زیر تعلیم ہیں۔
سوال: آپ اپنی کامیابی کاکریڈٹ کسے دینگی؟
شیف ردا آفتاب: میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ سب کو دیتی ہوں چاہے وہ چینل
والے ہوں یا میرے گھر والے خصوصاً میرے شوہر اور میرے سسروال والے۔
سوال: کے فوڈز کے چاہنے والوں کے نام آپ کا کوئی پیغام ؟
شیف ردا آفتاب: کے فوڈز ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس میں گھریلو خواتین کے لئے
بہت کچھ ہے چاہے وہ کھانے پکانے کے حوالے سے یا میک اپ کے حوالے سے میں تو
یہ سوچتی ہوں کہ یہ ہمارے زمانے میں کیوں نہیں تھی تاکہ مجھے بھی اس سے کچھ
سیکھنے کو ملتا۔ |