آپ نے اب تک قومی یا بین الاقوامی میدانوں میں منعقد کیے
جانے والے کرکٹ میچ تو دیکھے ہیں لیکن ذرا تصور کریں اگر کوئی کرکٹ میچ
پہاڑ
کی بلند ترین چوٹی پر کھیلا جا رہا ہو تو اسے دیکھ کر آپ کو کیسا محسوس
ہوگا؟
جی ہاں حال ہی میں دو بین الاقوامی کرکٹروں نے مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ
کی بلند ترین چوٹی کیلی منجارو پر کرکٹ کھیل کر دنیا میں ایک نیا ریکارڈ
قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی بلندی پر کھیلے جانے والے اس میچ کے
مناظر بھی انتہائی دلچسپ رہے-
|
|
تنزانیہ کی بلند ترین چوٹی پر کھیلے جانے والے اس کرکٹ میچ کی دو ٹیموں میں
جنوبی افریقہ کے سابق تیز رفتار بولر مکایا نٹینی اور انگلینڈ کے سابق بولر
ایشلے جائلز بھی شامل تھے۔
اس میچ کا انعقاد افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا اور اسے
5,730 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا۔
دونوں ٹیمیں ابھی صرف 10 دس اوورز ہی کھیل پائی تھیں کہ بادلوں نے آگھیرا
جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
میچ کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز کا اپنی ایک ٹویٹ میں
کہنا تھا کہ ’یہ بالکل ناقابلِ اعتبار ہے کہ ہم افریقہ کے سربراہی اجلاس کے
موقع پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔‘
کرکٹ میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں انگلینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم کی سابقہ
کپتان Clare Connor کے علاوہ آسٹریلیا٬ کینیڈا٬ کینیا اور جنوبی افریقہ کے
کھلاڑی بھی شامل تھے-
|
|
یہ گروپ 30 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جبکہ اس میں آفیشل ایمپائر اور
سامان اٹھانے اور دیگر اقسام کی مدد فراہم کرنے والا عملہ بھی شامل تھا-
اس گروپ کو تقریباً 20 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع اس چوٹی تک پہنچنے میں 8
دن کا عرصہ لگا-
یہ میچ برف پر ہی پلاسٹک سے تیار کردہ پچ بچھا کر کھیلا گیا-
انتہائی بلندی کی وجہ سے بال کے کھو جانے کے خدشات زیادہ تھے اسی لیے
منتظمین نے اپنے ساتھ مزید 24 بال بھی اپنے سامان میں شامل کر رکھی تھیں
اور ساتھ ہی اضافی ہیملٹ٬ پیڈز اور بلے بھی رکھے گئے تاکہ کسی بھی صورت میں
میچ کو روکنا یا ختم کرنا نہ پڑے-
|
|
اتنی بلندی پر کرکٹ کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا تھا کیونکہ
وہ کسی حادثے یا مہلک ور دماغی بیماری کا شکار بھی ہوسکتے تھے لیکن یہ سب
کچھ ایک اچھے مقصد کے لیے کیا گیا-
درحقیقت اس گروپ کی اس کوشش کا مقصد کینسر پر کی جانے والی ایک تحقیق کے
لیے پیسے اکھٹے کرنا تھا-
اس سے قبل دنیا میں بلند ترین مقام پر کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کا ریکارڈ
نیپال کی چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ کا ہے۔ یہ میچ سنہ 2009 میں 5,165 میٹر
کی بلندی پر کھیلا گیا تھا۔
|
|