پیر کے روز امریکی فٹبال نیشنل فٹبال لیگ(این ایف ایل)
میں کینس چیف سٹی کے کھلاڑی حسین عبداللہ پر سجدہ کر کے خوشی منانے پر 15
یارڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
29 سالہ کھلاڑی حسین عبداللہ نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے خلاف گول اسکور کرنے
کے بعد خوشی سے سجدہ ریز ہو گئے تھے لیکن ریفری نے حسین عبداﷲ کے اس عمل کو
قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہیں 15 یارڈ کا جرمانہ عائد کردیا-
|
|
تاہم نیشنل فٹ بال لیگ کے سابق ریفری مائیک پریرا کے مطابق گھٹنوں پر بیٹھ
کر دعا کرنے کو کسی طور پر بھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں قرار دیا جاسکتا۔
اس میچ میں سٹی کی ٹیم کی جانب سے پیٹریاٹس کو 14 کے مقابلے میں 41 گول کے
واضح مارجن سے شکست دی گئی۔
مسلمان کھلاڑی عبداﷲ نے سنہ 2012 کا سیزن اس لیے نہیں کھیل سکے تھے کہ وہ
اس وقت اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ حج پر چلے گئے تھے۔
|
|
سوشل میڈیا پر اس سزا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے
متعصبانہ رویہ قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ریفری کے اس فیصلے پر این ایف ایل نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا
ہے کہ عبداللہ کو اس عمل پر سزا نہیں ملنی چاہیے تھی۔ |