چائے پی جاتی ہے لیکن اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ چائے
کھائیں گے؟ تو آپ کو ضرور سوال پوچھنے والے کی دماغی حالت پر شک ہوگا- لیکن
حقیقت یہ ہے کہ پوچھنے والا بھی اپنی جگہ پر بالکل درست ہوگا-
جی ہاں دنیا میں ایک ایسی چائے بھی موجود ہے جو پینے کے بجائے کھائی جاتی
ہے اور یہ چائے بھارت کے شہر کانپور کے لاٹوش روڈ پر نوولٹي سینما کے احاطے
میں موجود بھولا ٹی سٹال پر مہیا کی جاتی ہے- یہ چائے اتنی زیادہ گاڑھی
ہوتی ہے آپ کو اسے چمچ سے کھانا پڑتا ہے۔
|
|
عام طور پر بھات میں ایک چائے کا کپ آپ کو زیادہ سے زیادہ 10 روپے کی مل
جائے گا۔ لیکن کھانے والی چائے کی قیمت بھولا ٹی سٹال پر 80 روپے سے لے کر
300 روپے تک ہے۔
اس اسپیشل چائے میں کم سے کم 15 قسم کے میوے اور دودھ کی جگہ ملائی ڈالی
جاتی ہے جبکہ روایتی چائے کی پتی اور چینی تو شامل ہوتی ہی ہے۔
یہ چائے فروخب کرنے والے رجن واجپئی کا کہنا ہے کہ “ میں چائے میں میوے
جیسے کاجو، کشمش، بادام، خربوزے کا بیج، مونگ پھلی، گری، کریم ڈالتا ہوں۔
اسی لیے میری چائے اتنی گاڑھی ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس کو چمچ سے کھانی پڑتی
ہے“ ۔
|
|
رجن کے مطابق اتنی مہنگی چیزیں چائے میں ڈالے جانے کی وجہ سے ہی چائے مہنگی
ہوتی ہے- |