چند روز قبل وی آئی پی کلچر کو بے نقاب کرنے اور اس کے
خلاف احتجاج کرنے والے ارجمند اظہر حسین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ نجی
کوریئر کمپنی نے ارجمند اظہر کو کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ہی گھر روانہ کر
دیا ہے ۔
ارجمند اظہر نے گزشتہ دنوں رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی
رمیش کمار کی وجہ سے پی آئی اے پرواز میں تاخیر کے باعث طیارے میں پیش آنے
والے واقعے کی وڈیو بنائی تھی-
|
|
ارجمند اظہر کا کہنا ہے کہ ان پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن
موجودہ نظام میں عام آدمی کی کوئی اوقات نہیں۔ نوجوانوں کو نظام بدلنے
کیلئے کام کرنا ہوگا۔
ارجمند اظہر نے امید ظاہر کی ہے کہ اب قوم خاموش نہیں رہے گی اور جو کام
انہوں نے اکیلے کیا تھا وہی کام اب کروڑوں لوگ کریں گے۔
ارجمند اظہر ایک نجی کوریئر کمپنی میں نوکری کرتے تھے اور چند روز قبل وہ
اسی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے جس کے ذریعے رحمان ملک
اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رمیش کمار کو اسلام آباد پہنچنا تھا-
|
|
دونوں حضرات کی آمد سے قبل پرواز نہ چل سکی اور یہ دونوں حضرات ڈھائی گھنٹے
کی تاخیر سے پرواز میں داخل ہوئے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا- جس کے
نتیجے میں رمیش کمار اور رحمان ملک کو پرواز ہی چھوڑنا پڑ گئی۔
اس سارے واقعے کو ارجمند اظہر نے ریکارڈ کر لیا جس کے نشر ہونے کے بعد
رحمان ملک اور رمیش کمار کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں تھی۔ |