سورہ بنی اسرائیل ١٧ ------- آیہ
# ٨٨ تا ٩٥
تم فرماؤ اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہو جائیں کہ اس قرآن کی مانند
لے آئیں تو اس کا مثل نہ لا سکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو -
اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان
فرمائی تو اکثر آدمیوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا - اور بولے کہ ہم تم پر
ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ تم ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ بہا دو-
یا تمھارے لیے کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو پھر تم اس کے اندر بہتی
نہریں رواں کرو - یا تم ہم پر آسمان گرا دو جیسا تم نے کہا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا
الله اور فرشتوں کو ضامن لے آؤ - یا تمہارے لیے طلائی گھر ہو یا تم آسمان
پر چڑھ جاؤ اور ہم تمہارے چڑھ جانے پر بھی ہر گز ایمان نہ لائینگے جب تک ہم
پر ایک کتاب نہ اتار دو جو ہم پڑھیں تم فرماؤ پاکی ہے میرے رب کو میں کون
ہوں مگر آدمی الله کا بھیجا ہوا -- اور کس بات نے لوگوں کو ایمان لانے سے
روکا جب ان کے پاس ہدایت آئی مگر اس نے کہ بولے کیا الله نے آدمی کو رسول
بنا کر بھیجا - تم فرماؤ اگر زمین میں فرشتے ہوتے چین سے چلتے تو ان پر ہم
رسول بھی فرشتہ اتارتے |