سمندروں کی تہہ میں قدرت نے کتنے راز چھپا رکھے ہیں؟ یہ
کوئی بھی نہیں بتا سکتا٬ ہم پر تب ہی کوئی نیا انکشاف ہوتا ہے جب کوئی نئی
مخلوق یا سمندری حیات کی کوئی منفرد نسل ان سمندروں سے دریافت ہوتی ہے-
|
|
حال ہی میں ایسا کچھ لندن کے کینٹ ہاربر کے ساحل پر بھی دیکھنے میں آیا ہے
جہاں ایک 50 فٹ لمبا کیکڑا دیکھا گیا ہے-
50 فٹ لمبا یہ کیکڑا ایک برطانوی فوٹو گرافر کو ساحل کے ایسے مقام پر نظر
آیا جہاں مچھلی کے شکار کے لیے کشتیاں کھڑی کی جاتی ہیں- برطانوی فوٹوگرافر
نے اس موقع کو غنیمت جانا اور فوراً کیکڑے کی تصویر اپنے کیمرے میں قید
کرلی-
|
|
فوٹوگرافر کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک سب سے بڑا کیکڑا ہے جس کی لمبائی تقریباً
50 فٹ ہے- |