دنیا کی سب سے قد آور گائے ہونے کا اعزاز امریکی ریاست
نیو اڈا کے ایک فارم میں پالی جانے والی بلاسم نامی گائے کو حاصل ہوگیا ہے
جس کے ساتھ ہی اس عالمی ریکارڈ یافتہ گائے کا نام گںیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
میں درج کرلیا گیا ہے۔
|
|
اس گائے کا قد 6 فٹ 4 انچ ہے جبکہ اس کی عمر 13 سال ہے اور بلاسم کی مالکن
پیٹی ہینسن کا کہنا ہے کہ بلاسم کا قد پیدائش کے وقت بھی عام گائے سے کافی
اونچا تھا-
گںیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اس گائے کی قد کی پیمائش
کی اور اس دوران گائے کی متعدد تصاویر بھی کھینچیں-
|
|
گائے کی مالکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ میں نے اس گائے کے غیرمعمولی قد کی
وجہ سے ہی اسے آج تک مذبح خانے کو دینے کے بجائے پالتو جانور کے طور پر رکھ
لیا اور بلاسم میرے فارم کا فخر ہے“-
بلاسم ایک انتہائی مقبول گائے ہے یہاں تک کہ اس کا اپنا ایک فیس بک پیج بھی
تخلیق ہے- |