غلامی رسول

سورہ الاعراف - ٧ ------------------ آیہ # ١٥٧
وہ جو غلامی کرینگے اس رسول بے پڑھے غیب کی خبریں دینے والے کی جسے لکھا ہوا پائینگے اپنے پاس توریت اور انجیل میں وہ انھیں بھلائی کا حکم دیگا اور برائی سے منع فرمائیگا اور ستھری چیزیں انکے لئیے حلال فرمائیگا اور گندی چیزیں ان پر حرام کریگا اور ان پر سے وہ بوجھ اور گلے کے پھندے جو ان پر تھے اتاریگا تو وہ جو اس پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اترا وہی بامراد ہوئے

جو کچھ رسول الله پر اترا اسکو کہاں لکھا ہوا پائینگے یہ تو الله تعالیٰ نے بتا دیا اس آیت مبارکہ میں لیکن ایسا کہیں بھی لکھا ہوا نہیں ملا کہ اسے لکھا ہوا پائینگے حدیث میں ایسا نہیں ہے کہ یہ باتیں سب کی سمجھ میں آ جائیں یہ تو ان ہی سمجھ میں آتی ہیں جو ایمان والے ہیں اور عقل والے ہیں باقی جو اور طرح کے لوگ ہیں ان کی تکلیف میں اضافہ ہی ہوتا ہے الله کے کلام سے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113927 views nothing special .. View More