انٹرنیٹ: حیرت انگیز مگر جعلی تصاویر٬ بےوقوف مت بنیں

اگر کوئی چیز جو انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے تو وہ ہیں جعلی یا نقلی تصاویر جن کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے- یہ جعلی تصاویر کچھ ایسے ماہرانہ انداز سے تیار کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والے کو بالکل حقیقی معلوم ہوتی ہیں اور یہ زیادہ تر مقبول سافٹ وئیر فوٹو شاپ کا کمال ہوتا ہے- عموماً یہ تصاویر سوشل نیٹ ورکنگ کی مقبول ویب سائٹس مثلاً فیس بک یا ٹوئٹر پر پبلش کی جاتی ہیں جہاں یہ زیادہ سے زیادہ شئیر ہو کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک جاپہنچتی ہیں- ایسی ہی چند جعلی تصاویر آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں دکھائیں گے اور بہت حد تک ممکن ہے ان میں سے بعض تصاویر آپ کی نظر سے بھی گزری ہوں-
 

image
خوفناک Koala کی یہ تصویر مکمل طور پر جعلی ہے اور اس تصویر کو تخلیق کرنے میں فوٹوشاپ کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے-
 
image
تصویر میں درخت کو بجلی کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے لیکن یہ تصویر بھی جعلی ہے اور لوگوں متاثر کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر عام پائی جاتی ہے-
 
image
بائیں جانب دکھائی دینے والی تصویر انتہائی عمدہ لگ رہی ہے لیکن حقیقت میں یہ جعلی تصویر ہے جبکہ اصلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپیس شٹل کے اردگرد کا ماحول واضح نہیں ہے-
 
image
دنیا کے سب سے بڑے کتے کی تصویر اکثر آپ کی نظروں کے سامنے سے گزری ہوگی لیکن یہ بھی ایک جعلی تصویر ہے اور اس کی تخلیق میں بھی فوٹوشاپ کا کمال ہے-
 
image
یہاں بھی اصلی اور نقلی دونوں طرح کی تصاویر آپ کے سامنے ہیں- یہ منظر سال 2008 کا ہے جبکہ Oklahoma پر شہابِ ثاقب کی بارش ہوئی تھی-
 
image
دیکھنے میں تو یہ ایک زبردست منظر لگ رہا ہے جس میں طوفان کے ساتھ بجلی بھی ایک ہی وقت کڑک رہی ہے لیکن حقیقت میں موسم کبھی بھی ایسی صورتحال اختیار نہیں کرتا- یہ تصویر بھی جعلی ہے-
 
image
بائیں جانب موجود تصویر ٹوئٹر پر بہت زیادہ دیکھی گئی جس میں نیویارک کے ایک ایسے آرٹسٹ کے بارے میں بتایا گیا جس نے پوشیدہ آرٹ کی نمائش منعقد کی٬ لیکن یہ بھی فوٹوشاپ کا کمال ہے اور دائیں جانب موجود تصویر حقیقی ہے-
 
image
جاپان کے ماؤنٹ فیوجی نامی پہاڑ پر بادلوں کا یہ دکھایا جانے والا منظر حقیقی نہیں ہے جبکہ منظر کو بھی دائیں جانب والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے- اور ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ جعلی تصویر مسلسل شئیر بھی کی جارہی ہے-
 
image
حالیہ کچھ عرصے سے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی جعلی تصاویر میں سے یہ ایک مشہور تصویر ہے جو بہت زیادہ دیکھی گئی ہے-
 
image
نارتھ ڈکوٹا میں پایا جانے والا Heart River واقعی ایک حقیقی دریا ہے لیکن یہ تصویر اس دریا کی نہیں ہے جس میں دریا کو ایک دل کی شکل میں دکھایا گیا ہے-
 
image
اس سائیکل کی کہانی کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ ایک شخص پہلی جنگ عظیم سے قبل سائیکل کو اس درخت سے باندھ گیا تھا لیکن وہ کبھی گھر واپس نہیں لوٹا- یہ کہانی مکمل طور پر فرضی ہے اگرچہ سائیکل 1950 میں اس درخت کے پاس ضرور چھوڑ دی گئی تھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

If there's one thing that there's a lot of on the Internet, it's fake pictures. You can thank Photoshop for that. Most of them have obviously been altered, but some look pretty real. Then, all it takes is a tweet to make it go viral. That's where we come in. Here are a few viral images you've probably seen circulating around the net that are most definitely fake.