انتہائی خوفناک مقامات جہاں شاید ہی کوئی جائے

لوگ محلوں٬ یادگاروں اور خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں جن سے ماضی کی کئی کہانیاں وابستہ ہوتی ہیں- لیکن دنیا میں چند ایسے خوفناک مقامات بھی موجود ہیں جہاں شاید ہی کوئی جانا چاہے اور اگر چلا بھی جائے تو ضرور انہیں دیکھنے کے بعد وہ کئی روز تو سکون کی نیند نہیں سو سکے گا-
 

image
پیرو کے انتہائی خشک موسم کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی باقیات Chauchilla Cemetery
نامی اس قدیم قبرستان میں محفوظ کی گئی ہیں-
 
image
پرتگال میں واقع اس عمارت کو ہڈیوں کا چیپل کہا جاتا ہے اور یہاں 5000 سے زائد راہبوں کی ہڈیاں موجود ہیں یہاں تک کہ چیپل کی چھت دو مکمل ڈھانچے بھی لٹک رہے ہیں-
 
image
پنسلوانیا میں واقع یہ Centralia نامی قصبہ اس وقت ویران ہوگیا جب یہاں موجود زیرِ زمین کان میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے نتیجے میں سڑک تباہ ہوگئی- تاہم اب بھی 10 رہائشی ایسے جو اس جگہ کو چھوڑنے کو تیار نہیں-
 
image
یہ فلپائن کا علاقہ Sagada ہے جہاں ایک آباد قبیلہ اپنے پیاروں کو دفنانے کے بجائے لکڑی کے تابوت میں ڈال چٹانوں سے لٹکا دیتا ہے- اس قبیلے کا ماننا ہے اس طرح ان کے مردے آسمان کے انتہائی قریب ہوتے ہیں اور یوں وہ اپنی آبائی روحوں کے نزدیک ہیں-
 
image
اوہائیو میں واقع یہ Cincinnati سب وے جزوی طور پر 1920 میں تعمر کی گئی لیکن زیادہ لاگت کے باعث ادھوری چھوڑ دی گئی- یہاں سے گزرا تو جا سکتا ہے لیکن اندر موجود اندھیرا اسے خوفناک بنا دیتا ہے-
 
image
یہ چیک ری پبلک میں موجود Sedlec Ossuary نامی چرچ ہے جسے ہڈیوں کا چرچ بھی کہا جاتا ہے- یہاں 40 ہزار سے زائد ایسے افراد کی باقیات موجود ہیں جن کی خواہش تھی کہ وہ مرنے کے بعد کسی مقدس مقام پر دفن ہوں-
 
image
یہ چرچ بھی چیک ری پبلک میں ہی واقع ہے اور اسے St. George's Church کے نام سے جانا جاتا ہے- 1968 میں اس چرچ میں ایک شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران چرچ کی چھت لوگوں پر آگری تھی تب سے اس کا استعمال ترک کردیا گیا ہے- اور یہاں مجسمے رکھ دیے گئے اس امید کے ساتھ کے یہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کریں گے- حقیقت میں انتہائی خوفناک ہے-
 
image
ٹوگو میں یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں جانوروں کے باقیات فروخت کیے جاتے ہیں اور لوگ انہیں جادو ٹونے میں استعمال کرنے کے لیے خریدتے ہیں-
 
image
روس میں واقع Dargavs نامی اس جگہ کو مردوں کا شہر کہا جاتا ہے- اگرچہ یہ دیکھنے میں ایک پرانا گاؤں معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک بڑا راز ہے اور یہاں بڑی تعداد میں تہہ خانے موجود ہیں-
 
image
Belize میں واقع اس غار کو Actun Tunichil Muknal کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں 14 افراد کی باقیات پائی جاتی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں- لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ لوگ مایا کی قربانیوں کا شکار بنے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

People like to visit palaces, monuments, historical walls and popular statues because they tell the stories of past time. At same time they unknown about many most terrifying places in the world. Prepare yourselves, because these creepy locations around the world are about to send a chill running down your spine.