چند طلبا جو دنیا کے سست ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں

دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جو طالبعلموں کی طرح سست اور کاہل ہوتے تصور کیے جاتے ہیں- خواہ آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو اگر آپ اسکول یا کالج جاتے ہیں تو اس بات کا 100 فیصد امکان ہے کہ آپ ایسا کوئی کام ضرور کریں گے جس میں جسمانی محنت نہ کرنی پڑے- اگر آپ کو اس دعوے کا ثبوت چاہیے تو ان جوابات پر غور کریں جو ایک استاد کو چند طلبا کی سستی اور کاہلی کے بارے میں سروے کرنے دوران سننے کو ملے- چند طلبا سے سوال کیا گیا کہ “ آپ نے اب تک سب سے زیادہ سستی والا کونسا کام کیا ہے؟“ طلبا کے جوابات سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے-

1- ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کال کر کے انتظامیہ کو کہا کہ آپ ویٹر کو واپس میری ٹیبل پر بھیج دیں-
 

image


2- میرے پاس ایک پالتو کتا اور بلی ہے٬ اور مجھے دروازہ کھول کر سونے سے شدید نفرت ہے- میرے کتے کو کبھی کمرے میں سونا ہوتا ہے اور کبھی کمرے سے باہر- اور وہ اسی کشمکش میں مبتلا رہتا ہے کہ جب تک میں اپنے آرام دہ بستر پر دراز نہ ہوجاؤں- جیسے ہی کتا اس بات کا فیصلہ کرلیتا ہے کہ اسے کہاں سونا ہے تو میں اپنے ٹیبل پر رکھی لیزر لائٹ کی روشنی دروازے پر ڈال دیتا ہوں جسے دیکھ کر میری بلی اپنے پنجوں سے دروازہ بند کردیتی ہے- اب تو یہ روز کا معمول بن چکا ہے کہ جب تک میری بلی لیزر کی روشنی دروازے پر نہ دیکھ لے اسے نیند نہیں آتی-

3- اوپر کی منزل پر جاکر فلم کی ڈی وی ڈی اٹھا کر نہیں لایا بلکہ نیچے بیٹھے وہی فلم ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھ لی-

4- میں کار چلا کر کلاس لینے گیا لیکن جب وہاں پہنچا تو دیکھا کہ میری کلاس جو تیسری فلور پر تھی وہاں تک لفٹ نہیں جاسکتی٬ خراب ہے- میں سیڑھیوں سے جانے کے بجائے گھر واپس آگیا-
 

image

5- میں نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا صرف 33 سیکنڈ کا بہترین حصہ دیکھنے کے لیے باقی تمام ویڈیو کو فارورڈ کردیا-

6- ٹی وی کا ریموٹ مجھ سے 2 فٹ کی دوری پر تھا- میں نے اسے اٹھانے کی زحمت نہیں کی اور اپنے موبائل پر ہی ریموٹ کنٹرول کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلی-

7- میں نے ایک مرتبہ دو گھنٹے کا روڈ شو صرف اس وجہ سے دیکھا کہ میری بلی ٹی وی سینسر کے سامنے آگئی تھی اور میں اب اسے ہٹائے بغیر چینل تبدیل نہیں کرسکتا تھا-

8- میرے کمرے میں Clap On, Clap Off” (تالی بجا کر لائٹس جلانے اور بجھانے کا سسٹم) لائٹس ہیں لیکن مجھے تالی بجانے سے نفرت ہے اس لیے میں نے تالی کی آواز ریکارڈ کر کے اپنے کی بورڈ کی پروگرام ایبل کی پر نقش کر دی ہے-
 

image

9- میں مائیکرو ویو اوون میں چیزیں ہمیشہ 1:11 یا 2:22 کی ٹائمنگ پر گرم کرتا ہوں صرف اس لیے کہ مجھے اپنی انگلیاں 0 پر نہ لے جانی پڑیں-

10- مجھے برتن دھونے سے نفرت ہے اس لیے میں نے سیدھا ڈونگے سے ہی کھانا کھا لیا-

11- میں نے آدھا گھنٹہ اپنی اس ٹیکسٹ بک کا ٹورنٹ ڈھونڈنے میں صرف کر دیا جو کہ دوسرے کمرے میں رکھی ہوئی تھی-

12- میں نے بستر کی چادریں دھوئیں اور اگلے دو ماہ تک بستر پر چادر ہی نہیں بچھائی-
 

image

13- میری برتن دھونے سے جان جاتی ہے اس لیے میں 1000 مرتبہ استعمال ہونے والی پلیٹیں اور کراکری خرید لایا-

14- برتنوں کا ایک انبار کچن میں لگا ہوا ہے اور ان میں سے بدبو بھی آرہی ہے لیکن میرا ابھی انہیں دھونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہاں البتہ میں نے فبریز سے اسپرے کر دیا ہے-

15- ایک مرتبہ میرے گال پر باربی کیو ساس گر گئی بجائے اس کے کہ میں اسے نیپکن سے صاف کرتا میں نے اسے سلائس سے صاف کیا اور اس سلائس کو کھا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Very few beings on this planet are as lazy as students. It doesn't matter what age - if you're still in school, there's a very decent chance that you will do anything you can to avoid exerting physical effort. If you need proof, check out these responses one teacher got when he polled some students about the laziest thing they've ever done.