اٹلی: دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول

دنیا کے سب سے گہرے ترین سوئمنگ پول کا اعزاز اس وقت اٹلی کے ایک فور اسٹار ہوٹل میں قائم ایک سوئمنگ پول کے پاس ہے جس کی گہرائی اوپر سے نیچے تک رکھی گلی 9 ڈبل ڈیکر بسوں کے برابر ہے-
 

image


اٹلی کے علاقے Montegrotto Terme میں موجود فور اسٹار ہوٹل Terme Millepini میں بنایا جانے والا یہ گہرا ترین سوئمنگ پول Emanuele Boaretto نے ڈیزائن کیا ہے-

اس گہرے ترین سوئمنگ پول میں صرف تربیت یافتہ اسکوبا ڈائیورز اور تیراک سوئمنگ کا مزہ لے سکتے ہیں۔ ول کو کسی بلڈنگ کی مانند مختلف مرحلہ وار منزلوں کی صورت میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں 43 لاکھ لیٹر پانی موجود ہوتا ہے۔

اس سوئمنگ پول میں متعدد پلیٹ فارم بھی موجود ہیں اس کے علاوہ اس میں چند سرنگیں بھی بنائی گئی ہیں- اس سوئمنگ پول کے چند حصے اگر ہموار ہیں تو چند انتہائی تنگ بھی ہیں-
 

image

40 میٹر گہرے اس سوئمنگ پول کا افتتاح رواں سال جون میں کیا گیا ہے اور اب یہ ہوٹل اپنے منفرد سوئمنگ پول کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

If you can hold your breath all the way to the bottom here, you are in a very small minority - this is Y-40 The Deep Joy and with a staggering depth of -40 metres it is the world's deepest pool. The incredible swim centre, designed by renowned architect Emanuele Boaretto, is located within the four-star Hotel Terme Millepini in Montegrotto Terme, Italy.