طاغوت ۔ ۔ ۔
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
ہر وہ جاندار یا بے جان ہستی یا
کوئی بھی مادی یا غیر مادی شے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جس سے انسان اس طرح محبت کرے یا اس
سے بڑھ کر جیسی اللہ سے کرنی چاہیئے‘ اس طرح اس کا حکم مانے یا اس سے بڑھ
کر جس طرح اللہ کا ماننا چاہیئے‘ اس طرج اس سے ڈرے یا اس سے بڑھ کر جیسے
اللہ سے ڈرنا چاہیئے یا اس طرح اس کی پرستش کرے یا اس سے بڑھ کر جیسی اللہ
کی کرنی چاہیئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “طاغوت“ کہلاتی ہے۔
طاغوت کا کفر ایمان کی اولین شرط ہے۔ اس کے بغیر کوئی دائرہِ اسلام میں
داخل نہیں ہو سکتا۔ اللہ پہ ایمان لانے سے پہلے اس کا کفر لازم ہے ۔ ۔ ۔ ۔
۔ لا الہ الا اللہ میں پہلے انکار کروایا گیا طاغوت کا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “نہیں
ہے کوئی معبود“ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس کے بعد صرف اور صرف اللہ کے معبود ہونے کا
اقرار کروایا گیا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “سوائے اللہ کے“۔
طاغوت سے ڈر کے
کس منہ سے تو جائے گا
اللہ کے در پے |
|