ملازمین کو لاکھوں کے تحائف

بھارتی ریاست گجرات میں ہیروں کے ایک تاجر نے ہندوؤں کے اہم تہوار دیوالی کی آمد سے قبل اپنے 1200 ملازمین کو فلیٹ کے لیے بینک ڈپازٹ٬ نئی کار کے ساتھ ساتھ ہزاروں ڈالرز مالیت کے ہیروں کے زیورات سے نوازا ہے اور یہ سب کچھ ان ملازمین کو ان کی وفاداری کے انعام کے طور پر دیا گیا ہے۔

یہ تحائف سواجی بھائی ڈھولکیا کی کمپنی کے 815 ملین ڈالرز کی کل مالیت کے وفاداری کے پروگرام کا ایک حصہ تھے اور ان تحائف میں ملازمین کی بیویوں کے تحائف بھی شامل تھے۔
 

image


ملازمین کو تحائف پیش کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر سورت شہر میں اتوار کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سواجی بھائی ڈھولکیا جو کہ ہری کرشنا ایکسپورٹ کے چیئرمین ہیں کا کہنا تھا کہ ’’یہ انعامات ان ملازمین کو دیے گئے ہیں جو برسوں سے کمپنی کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت کے شہر سورت کو ہیروں کی تراش خراش اور اس کی برآمدات کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور سواجی بھائی ڈھولکیا اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں-

کمپنی میں پوائنٹس سسٹم کے تحت گزشتہ پانچ برسوں سے انعامات دیے جارہے ہیں، لیکن اس سال کے انعامات نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
 

image

کمپنی کے چئیرمین کے مطابق 207 ملازمین کو اپارٹمنٹس، 491 کو کاریں اور 500 ملازمین کو زیورات دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اپارٹمنٹس کے لیے بینک ڈپازٹ ان ملازمین کو دیا گیا ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ جو ملازمین اپنا گھر رکھتے ہیں ان کو کار کا تحفہ دیا گیا-

یہ کمپنی دنیا بھر میں 75 ممالک کو چمکدار ہیرے برآمد کرتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Savji Dholakia who runs a diamond export company in Surat city gifted 491 cars and 570 diamond necklaces ahead of Diwali, the Hindu festival of lights being celebrated Thursday, the company said Monday.The company also offered partial payments for two-bedroom flats, with 207 employees going for the option.