دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ سب
سے پہلا کمپیوٹر ایک معروف نیلام گھر میں نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔
|
|
اس کمپیوٹر کو Apple-I کا نام دیا گیا تھا جبکہ اس کی تخلیق 1976 میں کی
گئی تھی-
اس کمپیوٹر کو ایپل کمپنی کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے اسٹیو وزنائیک
نے بنایا تھا- یہ قدیم کمپیوٹر کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے گیرج میں
تحلیق کیا گیا تھا جہاں اسٹیو نے اسے ہاتھوں کی مدد سے مختلف آلات کو جوڑ
کر بنایا-
ایپل 1 کی مارکیٹنگ آنجہانی اسٹیو جابز نے کی تھی اور اُس دور میں اسے 666
ڈالر میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
|
|
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ نیلامی میں اس کمپیوٹر سے 3 سے 5 لاکھ ڈالر حاصل
کیے جاسکیں گے- |