چائے ایک ایسا مشروب ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا
ہے اور کئی لوگ تو اس مشروب کے اس حد تک شوقین ہوتے ہیں کہ انہیں کچھ اور
خوراک کو ملے یا نہ ملے لیکن چائے پیے بغیر ان کا دن شروع نہیں ہوتا۔
|
|
تاہم چائے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے ان کی یہ عادت ان کے لیے
انتہائی فائدے مند ثابت ہورہی ہے٬ کیونکہ ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق
دن میں دو سے تین کپ چائے کے پینے سے ہڈیوں میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے-
طبی جریدے 'اوسٹیوپروسس انٹرنشنل جرنل ' میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے
مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں دو سے تین کپ چائے پینے سے
اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) سے تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیاں ان لوگوں
کی نسبت زیادہ مضبوط پائی گئیں جو لوگ چائے سے پرہیز کرتے تھے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ مضبوطی چائے میں شامل مقوی 'فلیوونائڈس'
کی وجہ ہوتی ہو لیکن اس کی دوسری وجہ چائے میں پائے جانے والے بھاری مقدار
معدنیات اور کیمیائی اجزاء بھی ہوسکتے ہیں-
|
|
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران چائے سے کسی اور بیماری میں
مبتلا ہونے کے امکانات بھی سامنے نہیں آئے جبکہ اس کے برعکس کافی ایک ایسا
مشروب ہے جو کہ ضرور ہڈیوں کے اس مرض میں مبتلا کرسکتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے
کہ کافی میں موجود کیفین کی مقدار زیادہ جو جسم سے کیلشیم کے اخراج کا سبب
بنتی ہے- |