سیلفی لینا آجکل کے نوجوانوں کا ایک پسندیدہ مشغلہ ہے-
لیکن یہ شوق کئی مراحل پر خطرناک بھی ثابت ہورہا ہے- اب ایک نئی خطرناک بات
جو سیلفی کے حوالے سے سامنے آئی ہے وہ یہ کہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں
پڑسکتی ہیں-
|
|
جی ہاں روس کے علاقے کورسک کے محکمے نے نوجوانوں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ
سیلفی لینا ترک کردیں کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑسکتی ہیں-
محکمے کے مطابق گروپ سیلفی کے لیے جب لوگ سر جوڑتے ہیں تو اس وقت جوئیں ایک
سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ کورسک میں ایسے بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہوتا ہے جن کے سر
میں جوئیں ہوں۔
|
|
البتہ محکمے کے جوؤں کے حوالے سے اس نئے دلچسپ فیصلے کو سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ پر مذاق نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ |