یونس خان کی سنچریاں٬ 90 برس پرانا ریکارڈ برابر

پاکستانی کرکٹر یونس خان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم دی ہے-

اب نہ صرف وہ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے نوے برس پرانا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ یونس خان کی ان سینچریوں کی تعداد 26 ہے جبکہ پچیس سنچریاں بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل تھا ۔
 

image


اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز برطانوی کھلاڑی ہربرٹ سٹکلف کو حاصل ہے اور یہ سنچریاں سنہ 1924-25 میں اسکور کی گئی تھیں۔

مدثر نذر، ظہیر عباس اور محمد یوسف کے بعد لگاتار تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے وہ چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دینے والے وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لیے ہیں۔
 

image

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر یونس خان 111 اور اظہر علی 101 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ دوسری جانب اس ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی کاردگی بھی بہترین رہی- اس ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی بنائی جانے والی یہ سینچری آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan, who won the toss and elected to bat, were 304 for two at close on the opening day of the second Test against Australia in Abu Dhabi on Thursday. Younis Khan smashed his third hundred in consecutive innings and was unbeaten on 111 after Pakistan won the toss and batted on a flat Sheikh Zayed Stadium pitch.