اصول کی بات

اقدار یا اصول یہ وہ چیز ہے جس کے نام سے ہم میں سے ہر ایک واقف ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان پر عمل کس حد تک ہو اور کیسے ہو اس سے واقفیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ سب سے پہلے تو یہ بات سمجھ لیں کہ آپ کسی بھی رنگ نسل زبان فرقے مزہب قومیت عمر کے شخص ہوں۔ اخلاقیات اور اقدار ایک جیسی ہی ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ بولنا، ضعیف کی مدد کرنا، غریب کی مالی امداد، بیمار کی تیماداری، چغلی نہ کھانا وغیرہ وغیرہ
یہ سب ہی کام اقدار و اخلاقیات کے زمرے میں آتے ہیں ان سب کاموں کو کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو عزت دار ہی کہلائے گا۔

ایک چیز ہوتی ہے اصول، اصول جس طرح ایک ادارے کے ہوتے ہیں۔ ایک آرگنائزیشن یا کسی بھی کنٹریکٹ میں ہوتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پارٹیاں کس حد تک با اختیار ہیں، کس کو اختیار کس بناء پر ذیادہ دیا جاسکتا ہے۔ اصول انسانوں کے انفرادی بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی خوشامد میں نہیں، پڑنا کبھی رشوت نہیں لینی۔ تیسرے گھر کی لڑائی جھگڑے میں خود کو نہیں ڈالنا۔

انسانوں کے انفرادی اصول وہ اصول ہیں جس کے بارے میں یہ تحریر ہے۔ عام طور پر اکثریت کو یہ بات بے حد عجیب لگتی ہے کہ آخر ایک انسان کو بھلا خود کے لئے اصول بنانے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے اور آخر اتنا منظم ہو کر زندگی کو اجیرن و مشکل بنانے کی بھی بھلا ضرورت ہی کیا ہے۔
کچھ وجوہات ہیں جس کی بناء پر ایک انسان کو اپنے اصول بنانے ہوتے ہیں اور ان پر قائم رہنا ہوتا ہے۔
@ کامیاب لوگوں کی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو پتہ لگتا ہے کہ انکے کچھ انفرادی اصول ضرور ہوتے ہیں۔ مطلب اگر آپ کامیاب ہیں تو ہی آُپ اصولوں والے بھی بنیں گے۔
@ نیک نامی و شہرت کمانے کا ایک طریقہ اور اکسیر نسخہ یہی ہے کہ اپنے راست بازی کے اصول ضرور بنا کر رکھیں اس سے آپکی ایک شہرت بن جائے گی آپکے نام کے ساتھ آپکے اچھے اصول ذہن میں ضرور آئیں گے۔ اس وجہ سے آپکی عزت و قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔
@ ہم میں سے پر ایک کو یہ خدشہ رہتا ہے کہ ہمارے بارے یں پیچھے کوئی کیا کہتا ہے۔ تو ایک اصول پرست کو پیٹھ پیچھے بھی کوئی برا نہیں کہہ سکتا۔
@ ایک بہترین عزت نفس و سیلف امیج زندگی کے لئَ بے حد ضروری ہے بہت سے لوگ اچھے کام کر کے بھی اچھا سیلف امیج نہیں رکھتے کیونکہ اصول نہیں رکھتے جیسے ہی زندگی میں اصول آئیں ان پر عمل کرنا آئے ایک شنا خت بنے عزت نفس خود ہی بہتر ہونے لگتی ہے۔
@ اصولوں پر چلنے والوں کو دوسرے روندتے اور ٹوکتے سوچ سمجھ کر ہیں۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ کرنا بھی چااہیں تو سوچ سمجھ کر کرتے ہیں کیونکہ انکو پتہ ہے بااصول پر وہ اثر نہیں ہوگا جیسا اثر ایک ڈانواں ڈول شخص پر و سکتا ہے۔
@ آپ اگر اصول بنا سکتے ہیں تو زندگی میں بہترین تعلقات و بہترین معیشت آپکا مقدر ضرور بنتی ہے۔ کیونکہ اصول اگر اچھے ہوں تو وہ کچھ اچھا اپنی طرف ضرور لوٹائیں گے۔

نوٹ: ضد، ہٹ دھرمی، بے جا انا پہ مبنی اصول کبھی بھی کامیابی نہیں دلاتے اصل اصول ہوتے ہی وہی ہیں جو کہ آپکو بھی اور آپکے ساتھ والوں کو بھی کوالٹی آف لائف بہتر کردیتے ہیں۔ در حقیقت کولٹی آف لائف بہتر کرنے کے لئے ہی اچھے اصول اپنانے پر زور دیا جاتا ہے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293026 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More