پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد
بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے ادارے بحریہ ٹاؤن نے اب پاکستان ہی کے شہر
کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے-
|
گرینڈ جامع مسجد لاہور |
مستقبل میں تعمیر کی جانے والی یہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد انتہائی خوبصورت
اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہوگی-
اس مسجد میں ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جس میں قرآن پاک کے قدیم نسخے
رکھے جائیں گے-
کراچی میں تعمیر کی جانے والی دنیا کی تیسری بڑی مسجد میں بیک وقت 8 لاکھ
افراد نماز ادا کرسکیں گے-
|
|
یاد رہے کہ حال ہی میں بحریہ ٹاؤن ہی کی جانب سے لاہور میں تعمیر کی جانے
والی دنیا کی ساتویں بڑی مسجد میں اس وقت 70 ہزار سے زائد نمازی بیک وقت
نماز ادا کرسکتے ہیں- اس مسجد کو گرینڈ جامع مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے- |