یوں تو جانوروں کی شادی اب کوئی غیرمعمولی بات نہیں رہی
لیکن بعض اوقات ان شادیوں میں بھی چند ایسے منفرد اپنا لیے جاتے ہیں کہ یہ
شادیاں بھی انوکھی بن جاتی ہیں-
گزشتہ دنوں ایک ایسی ہی ایک انوکھی شادی شمالی بھارت میں دیکھنے میں آئی جو
کہ دو بندروں کے درمیان ہوئی- بندروں کی یہ شادی انتہائی دھوم دھام کے ساتھ
سرانجام پائی-
|
|
بہار کی ریاست میں ضلع بیتیاہ میں منعقد کی کی گئی شادی کی اس تقریب میں دو
سو سے زائد دیہاتیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دلہن ’رام دلاری‘ کو ایک سنہری فراک جبکہ دولہے 13 سالہ بندر
’رامو‘ کو پیلی ٹی شرٹ پہنائی گئی تھی۔
دولہا اور دلہن کو لے جانے والی جیپ کو بھی خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا-
اس شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کارڈ بھی چھپوائے گئے جبکہ گانے
بجانے کے لیے ایک بینڈ کو بھی بلایا گیا۔ اس کے علاوہ شادی میں شرکت کرنے
والے مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
|
|
بندر کے مالک اڈیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے تقریباً سات سال پہلے نیپال
میں خریدا تھا اور وہ اسے اپنے منہ بولے بیٹے کی مانند سمجھتے ہیں-
دوسری جانب بندریا رام دلاری کے مالک کا کہنا ہے انہوں اس بندریا کو ایک
دیہاتی میلے میں خریدا تھا۔ |