بال کاٹنے کے لیے تلواروں کا استعمال

ہئیر ڈریسر جتنا بھی ماہر ہو لیکن پھر بھی اسے بال کاٹنے کے لیے قینچی کا استعمال ضرور کرنا پڑتا ہے لیکن ویت نام کے ایک ہیئر ڈریسر نے بال کاٹنے کے لیے ایک منفرد انداز اپنا رکھا ہے-
 

image


جی ہاں ویت نام کا ہنگ نامی ماہر ہیئر ڈریسر بال کاٹنے کے لیے قینچیوں کے بجائے تیز دھار والی تلوار کا استعمال کرتا ہے-

ہنگ کے مطابق انہوں نے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے پہلے چار سال کی طویل ٹریننگ حاصل کی ہے-

ہنگ کا کہنا ہے کہ “ ضرور یہ ایک انتہائی مشکل کام تھا لیکن میں نے پہلے وِگ پر پریکٹس کی ہے“-
 

image

اگرچہ یہ ایک انتہائی خطرناک کام ہے لیکن ہنگ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ انہیں قینچی کے مقابلے میں تلواروں سے بال کاٹنا زیادہ آسان لگتا ہے اور وہ اپنا کام انتہائی سکون سے سرانجام دیتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Meet Nguyen Hoang Hung, a sword-wielding hairdresser from Vietnam. Believe it or not, this man actually cuts his clients’ hair with a sword! And his unusual ‘weapon of choice’ doesn’t affect the speed or quality of his haircuts – he manages to produce brilliant results every single time.