دنیا کی چند بہترین اسپیشل فورسز٬ پاکستان بھی شامل

اسپیشل فورسز یا اسپیشل آپریشن فورسز ایسے ملٹری یونٹس ہوتے ہیں جو کہ انتہائی تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور غیر روایتی اور غیر محفوظ مشن کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں- ان فورسز کی یہ خدمات سیاسی٬ معاشی یا پھر فوجی مقاصد کے لیے ہوتی ہیں- دنیا کی بہترین اسپیشل فورسز کی درجہ بندی کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے- ہم یہاں دنیا کی چند سرفہرست بہترین اسپیشل فورسز کا ذکر کریں گے جو کہ اپنی بہترین منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں-
 

SAS, United Kingdom
اسپیشل ائیر سروس نامی اس فورس کا شمار برطانیہ کی بہترین اسپیشل فورسز میں کیا جاتا ہے- یہ فورس 1941 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران وجود میں آئی- اس اسپیشل فورس نے دنیا بھر اس وقت شہرت حاصل کی جب 1980 میں لندن میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ ہوا اور اس فورس نے محاصرہ کر کے یرغمالیوں کی جانیں بچائیں-

image


Delta Force, United States
امریکہ کی اس اسپیشل فورس کو 1997 میں اس وقت سرکاری سطح پر منظور کیا گیا جب وہاں دہشت گردی کے بےشمار واقعات وقوع پذیر ہوئے- یہ امریکہ انتہائی خفیہ فورسز میں سے ایک بہترین فورس ہے- اس فورس کا بنیادی کام انسداد دہشت گردی اور براہ راست کاروائی کرنا ہے جبکہ یہ فورس کئی خفیہ مشن پر بھی کام کرتی ہے-

image


GSG 9, Germany
یہ فورس جرمنی کی فیڈرل پولیس کا انسداد دہشت گردی اور اسپیشل آپریشن کرنے والا یونٹ ہے- یہ فورس 1973 میں اس وقت وجود میں آئی جب جرمن پولیس میں بد انتظامی پائی گئی- یہ فورس بھتہ خوری٬ اغوا٬ دہشت گردی یا لوگوں کو یرغمال بنائے جانے والے واقعات میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے-

image


JW GROM, Poland
پولینڈ کی یہ اسپیشل فورس سرکاری سطح پر 13 جولائی 1990 کو اس وقت فعال کی گئی جب وہاں دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے تھے- یہ فورس پولینڈ کی آرمی کے 5 اسپیشل فورسز کے یونٹ میں سے ایک ہے- اس فورس کو مختلف اقسام کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی ہے- اس فورس میں دشمن کو پچھاڑنے کی بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں-

image


SSG, Pakistan
دنیا کی بہترین اسپیشل فورسز کی بات ہو اور پاکستان کا نام نہ ہو یہ ناممکن بات ہے- پاکستان کی ایس ایس جی نامی یہ اسپیشل آپریشن فورس پاکستان آرمی کا ہی ایک حصہ ہے- یہ فورس 1956 میں وجود میں آئی اور اسے “Black Storks” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس فورس کی بہادری کی وجہ سے اس کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں کیا جاتا ہے- اس فورس کی صلاحیتیں امریکہ اور برطانیہ کی اسپیشل فورسز سے بھی بڑھ کر ہیں- اس فورس کو اسپیشل آپریشنز٬ خصوصی تفتیش٬ داخلی دفاع اور دہشت گردی کے واقعات روک تھام کے لیے خصوصی تربیت حاصل ہے-

image


GIGN, France
یہ فورس فرانس کی مسلح افواج کا اسپیشل آپریشن یونٹ ہے- اس یونٹ کو انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی جانیں بچانے کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے- اور یہ یونٹ اپنی خدمات نہ صرف فرانس بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں سرانجام دے سکتا ہے- اس اسپیشل فورس کا قیام 1973 میں عمل میں آیا- یہ تربیت یافتہ اہلکاروں کی ایک مستقل فورس ہے جو مختلف قسم کے خطرات کا مقابلہ کرتی ہے-

image


EKO Cobra, Austria
یہ آسٹریا کا انسداد دہشت گردی کا اسپیشل آپریشن یونٹ ہے اور یہ فورس 1978 میں وجود میں آئی- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کا ایک اہم کردار ہے- اس اسپیشل فورس نے اب تک متعدد آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی ہیں- یہ دنیا کے بہترین اسپیشل یونٹس میں سے ایک ہے-

image

GIS, Italy
اٹلی کی یہ اسپیشل فورس وہاں کی Carabinieri ملٹری پولیس کا ایک حصہ ہے جس کا کام اسپیشل آپریشن میں اپنی خدمات سرانجام دینا ہے- یہ فورس 1978 میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تخلیق کی گئی- یہ فورس اٹلی کی اسٹیٹ پولیس نے تخلیق کی- یہ فورس پوری دنیا میں اپنی انتہائی تیز نشانے بازی کی وجہ سے ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے- اس فورس کو انسداد دہشت گردی کے آپریشن اور تحفظ کی خدمات کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے-

image

MARCOS, India
یہ ہندوستانی بحریہ کا اسپیشل آپریشن کرنے والا ایک یونٹ ہے- یہ یونٹ دہشت گردی کی روک تھام٬ براہ راست کاروائی اور یرغمالیوں کی آزادی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- یہ ایک انتہائی منظم٬ تربیت یافتہ اور ہتھیاروں سے لیس یونٹ ہے جو کہ سمندری ماحول میں اسپیشل آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Special forces, or special operations forces are military units extremely trained to perform unconventional, typically insecure missions for a nation’s political, economic or military purposes. The origin of Special Forces dates back to the early twentieth century, with fighting models set up by German Brandenburgers during the World War II.