انتہائی غیرمعمولی اور منفرد اسٹرکچر کے حامل ہوٹل

جب آپ کسی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ایک بہترین ہوٹل کا انتخاب آپ کی اس منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہوتا ہے- ہوٹل ہی وہ اہم مقام ہوتا ہے جہاں آپ نے اپنی راتیں اور دن کا کچھ حصہ بسر کرنا ہوتا ہے اس لیے کوشش کی جاتی ہے کہ ایسے ہوٹل کا انتخاب کیا جائے جس کی خدمات لاجواب اور ماحول پرسکون ہو- اس کے علاوہ ہوٹل منفرد اور انوکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایسا ہو جہاں سے اردگرد کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوا جاسکے- آج کے آرٹیکل میں ہم چند ایسے ہی ہوٹلوں کا ذکر ک رہے ہیں جنہیں ان تمام خصوصیات کا مرکب کہا جاسکتا ہے-
 

Prahran Hotel
میلبورن میں واقع یہ ہوٹل کنکریٹ کے دیوقامت پائپوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ اپنی نوعیت ایک انوکھا ہوٹل ہے- یہ پائپ تین سطحوں میں تشکیل دیے گئے ہیں- ان پائپوں میں رکھے گئے چمڑے کے صوفے اس ہوٹل کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں-

image


Giant Wine Barrel Room
یہ ہوٹل جرمنی کے ایک گاؤں Sasbachwalden میں تعمیر کیا گیا ہے- اس ہوٹل میں صرف 5 کمرے ہیں جو کہ دیوقامت ڈرم کی شکل میں تعمیر کیے گئے ہیں- یہ کمرے باتھ روم کی سہولت سے بھی آراستہ ہیں جبکہ ان کمروں کے گرد خوبصورت گارڈن بھی موجود ہے-

image


Hotel Hüttenpalast
یہ ہوٹل نیدر لینڈ کے علاقے Oldehove میں واقع ہے اور یہ انتہائی غیرمعمولی ہوٹل ہے- یہ ہوٹل بھوسے تنکے٬ اگلو طرز اور گھانس پھونس سے آراستہ بستر جیسی رہائش گاہوں کا ایک مرکب ہے- یہاں آنے والے مہمانوں کو اپنی رہائش گاہ کا خود انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ آیا تنکوں سے بنے محل میں رہنا پسند کریں گے جس کے فرش پر گائے کی کھال موجود ہے یا پھر گھاس پھونس سے بنے بستر والے کمرے میں رات گزاریں گے- اس کے علاوہ مہمان چاہیں تو تنکوں سے بنے اگلو طرز کے کمرے میں میں بھی ٹھہر سکتے ہیں جہاں گلاس پینل سے آسمان کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


Chile’s Water-Spewing Volcano Hotel
چلی میں واقع یہ ہوٹل دیکھنے یا سننے میں کسی ناول کا حصہ معلوم ہوتا ہے- یہ ہوٹل ایک قدرتی مقام پر تعمیر کیا گیا ہے اور دیکھنے میں یہ کسی آتش فشاں پہاڑ کی مانند دکھائی دیتا ہے- لیکن اس ہوٹل سے لاوا نہیں اگلتا بلکہ ایک آبشار بہتا ہے- اور ہوٹل کے اوپر سے پانی گرنے کا یہ منظر انتہائی خوبصورت لگتا ہے-

image


Sun Cruise Hotel
کروز شپ انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں اور بیشتر سیاحوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کا سفر کریں اور شپ میں کچھ وقت گزاریں- جنوبی افریقہ میں تعمیر کردہ یہ ہوٹل کروز شپ کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے- اس ہوٹل میں وقت گزار کر آپ وہ تمام پرلطف تجربات حاصل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کو ایک پرتعیش کروز شپ میں حاصل ہوتے ہیں- یہ ہوٹل 2002 میں ایک چوٹی پر تعمیر کیا گیا-

image


Soviet aircraft into luxurious hotel suite
جرمنی میں ایک مکمل ہوائی جہاز کو پرتعیش سویٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے- یہ سویٹ صرف 2 مہمانوں کے لیے بک کیا جاتا ہے- سویٹ تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ٹی وی٬ جکوزی٬ ڈی وی ڈی پلئیر٬ ائیر کنڈیشن ٬ وائر لیس انٹرنیٹ شامل ہے- اس جہاز کو میٹنگ کے انعقاد کے لیے کرائے پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ 15 افراد ٹھہر سکتے ہیں-

image


Hotel Burg Oberranna
یہ قلعہ 12ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن اب اسے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے- یہ ہوٹل آسٹریا کی Wachau نامی وادی میں واقع ہے- یہاں آنے والے مہمان آس پاس کا نظارہ یا تو پیدل کرتے ہیں یا پھر گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہو کر جیسا کہ پرانے وقتوں میں ہوتا تھا- یہ علاقہ عالمی ثقافتی ورثے کا ایک حصہ ہے اور یہاں متعدد خانقاہیں اور چرچ موجود ہیں-

image


Chateau de Bagnols
یہ ہوٹل فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع ہے- یہ ایک تاریخی عمارت ہے جو کہ ٹاور اور برج سے آراستہ ہے یہاں تک کہ اس جگہ خندق بھی موجود ہے- یہاں ایک پرانا حصہ اور ایک نیا حصہ اور ان دونوں کو 13ویں اور 15ویں صدی کے طرز پر سجایا گیا ہے- اس ہوٹل کے کمروں میں موجود باتھ روم کے فرش ماربل سے آراستہ ہیں جبکہ یہاں سونے کے لیے قدیم طرز کے four-poster بیڈ موجود ہیں-

image


Spitbank Fort Sea Hotel
یہ ان 3 قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے جو کہ 17ویں صدی میں وکٹوریہ کے ساحل پر تعمیر کیے گئے تھے- لیکن اس قلعے کو بحال کر کے ایک پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے- یہ ہوٹل منفرد تجربات کے شوقین سیاحوں کو کموڈور کمروں اور ایڈمرل سویٹ میں وقت گزارنے کی پیشکش کرتا ہے- یہ قلعہ مختلف قسم کی تقریبات کے لیے کرائے پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے-

image

Converted Radio Tower
La Corbiere نامی یہ ریڈیو ٹاور جرسی میں واقع ہے اور حقیقتاً یہ ایک جرمن آبزرویشن ٹاور تھا جو کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران تعمیر کیا گیا- یہ ٹاور اب چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین رہائش گاہ ہے اور اس کا انتظام ورثوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک مقامی تنظیم کے پاس ہے-

image

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Choosing a good hotel is an important detail when planning a trip. After all, it’s where you’ll spend the nights and partly the days. But makes a hotel great? Is it the service, the design, the architecture, the atmosphere, the views? It’s a combination of all that.