پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی دنیائے
کرکٹ میں ڈرامائی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ آئی سی سی کی
جانب سے اتوار کے روز انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے پابندیوں
کے شکار کھلاڑیوں کو سزا مکمل ہونے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت
دی جاسکتی ہے-
آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی اس تبدیلی کی منظوری
دے چکی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد پابندیوں کے شکار تمام کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ
کھیل سکیں گے-
|
|
تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پابندی کے شکار کھلاڑی اپنی سزا کے خاتمے
سے کتنا عرصہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے لیکن محمد عامر کے لیے یہ
تبدیلی ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ محمد عامر پر لگائے جانے والی
پابندی کے وقت قریب ہی ہے-
محمد عامر 2010ء سے اسپاٹ فکسنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے اب تک کرکٹ کی دنیا
سے باہر ہیں اور ستمبر 2015ء میں یہ پابندی ختم ہوگی۔
|
|
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کیس میں محمد عامر کے علاوہ اس وقت سلمان بٹ اور
فاسٹ بولر محمد آصف بھی پابندی عائد ہے- اس پابندی کے نتیجے میں یہ کھلاڑی
ہر سطح پر کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو گئے تھے۔ ان تینوں نے اس جرم کے لیے
انگلینڈ میں سزائیں بھی کاٹی تھیں۔ |