ابوظہبی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ
میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے-
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 248 رنز سے شکست دی ہے۔
|
|
پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی کپتان مصباح الحق کو 15 فتوحات کے
ساتھ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز بھی
حاصل ہوگیا ہے۔
مصباح الحق نے بحیثیت کپتان اب تک 33 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کر چکے ہیں جس
میں سے 15 میں پاکستان فاتح رہا، آٹھ میں اسے شکست ہوئی جبکہ نو میچ برابر
رہے۔
مصباح الحق نے یہ اعزاز حاصل کر کے ماضی کے نامور کپتانوں عمران خان اور
جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
|
|
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اس ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان
اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اس ٹیسٹ میچوں مصباح الحق کئی ریکارڈ
بھی اپنے نام کر چکے ہیں- |