اپنا غصہ کی بورڈ پر اتاریں٬ دلچسپ ایجاد

اگر آپ دفتر میں بیزاری اور تناؤ کا شکار ہیں تو اپنا غصہ کسی دوسرے فرد پر اتارنے سے بہتر ہے کہ کمپیوٹر کی بورڈ پر ہی مکوں کی بارش کر کے اپنے آپ کو پرسکون کر لیجیے-
 

image


یقیناً آپ کو یہ مشورہ ایک بھونڈا مذاق محسوس ہورہا ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ برلن سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسا کی بورڈ تیار کیا ہے جو کہ پنچنگ پیگ کا کام بھی دیتا ہے-

یہ ایک مکمل قابلِ استعمال کی بورڈ ہے٬ کی بورڈ کا جو بٹن دبانا چاہتے ہیں بس اس پر مکا یا لات ماریں تو مانیٹر آپ کا مطلوبہ رزلٹ نمایا ہوجائے گا-
 

image

درحقیقت کی بورڈ کے پنچنگ بیگ جدید سنسرز سے آراستہ ہیں اور آپ جس کی پر زور آزمائی کرتے ہیں اس کا پیغام کمپیوٹر اسکرین پر نمایاں ہوجاتا ہے-

یہ سب کچھ ایسے ہی ہے جیسے آپ ایک عام کمپیوٹر کا کی بورڈ استعمال کر رہے ہوں-

کمپنی کے مطابق اس منفرد کی بورڈ کے استعمال سے لوگ جسمانی طور پر مکمل متحرک رہیں گے اور سست روی کا شکار نہیں بنی گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

If you've ever felt frustrated at the office, this could be the answer. A Berlin firm has created an alternative keyboard - made of punchbags. To type, users simply hit or kick the key they want.