باؤنسر لگنے سے آسٹریلوی کھلاڑی کا انتقال

میچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز آج وفات پا گئے ہیں۔ فلپ ہیوز سڈنی میں ہونے والے شیفیلڈ شیلڈ ک کے ایک میچ کے دوران منگل کو سر پر باؤنسر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور کومے میں چلے گئے تھے۔
 

image


1988 میں پیدا ہونے والے ہیوز سڈنی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ فلپ کو نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس کے بعد وہ پچ پر ہی گر پڑے۔ فلپ کوما میں چلے جانے کے بعد وہ کبھی ہوش میں نہیں آئے۔

فلپ کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فلپ نے اپنے کیریر میں 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زائد رنز بنائے۔
 

image

کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی وفات کے بعد اس دور کے تمام شیفیلڈ شیلڈ میچوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Australian international cricketer Phil Hughes has died at Sydney’s St. Vincent’s Hospital. The 25-year-old was in critical condition after he was hit on the head by a ball while batting during an important domestic game in the city on Tuesday.