دنیا کی پہلی سیلفی کب اور کیسے؟

آجکل کے نوجوانوں میں سیلفی لینے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے پہلی سیلفی کب اور کس طرح لی گئی؟ آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ سیلفی کی تاریخ 175 سال پرانی ہے-

دنیا کی سب سے پہلی سیلفی 175 برس قبل 1839 میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں 30 سالہ رابرٹ کارنیلیئس نامی فوٹو گرافر نے لی تھی۔
 

image


رابرٹ نے اس وقت اپنے والد کی دکان میں خود ہی اپنے ہی چہرے کا پورٹریٹ بنایا اور اس کام کے لیے لینز کیپ کا استعمال کیا-

رابرٹ نے سب سے پہلے لینز کیپ کو علیحدہ کیا اور پھر دوڑتا ہوا فریم کے درمیان جا پہنچا جہاں وہ اگلے 5 منٹ تک یونہی فریم میں بیٹھا رہا اور اس کے بعد اس نے واپس لینز کیپ کو اپنی جگہ لگا دیا۔

ڈچ خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اس ’’سیلفی ‘‘ تصویر میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس نوعیت کے خصوصی پورٹریٹ بنانے والا باقاعدہ فوٹوگرافر بن گیا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

That was Robert Cornelius' choice when he took what is believed to be the world's first selfie, a self-portrait he snapped one day in October 1839 while standing in the yard behind his family's lamp store in Philadelphia.