گھر کا سکون
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
برداشت اور ردِعمل کے اظہار کے
لئے وقت اور موقعہ کی نزاکت کا ادراک وہ خوبیاں ہیں جو اکثر غیر ضروری
پریشانیوں سے نہ صرف دور رکھتی ہیں بلکہ بعض اوقات بڑے بڑے طوفان ٹال دیتی
ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خواتین کے لئے نصیحت کی جاتی ہے کہ مرد باہر سے کما کر گھر
آئے تو اس وقت اس کے غصہ کرنے یا بے رخی کے رویہ پر فوری ردِ عمل ظاہر نہیں
کرنا چاہئے کیونکہ باہر کے لوگوں کے نامعقول رویہ کی وجہ سے اس کا مزاج
چڑچڑا ہو سکتا ہے اور اپنی وضاحت کو کچھ دیر بعد کے لئے اٹھا رکھنا چاہئے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ایک انتہائی معقول بات ہے اور اسی اصول کے تحت ہم مردوں کو
بھی یہی مشورہ دیں گے کیونکہ خواتین کے بھی گھر میں ساس‘ سسر‘ نندوں‘ اولاد
اور نوکروں وغیرہ کے حوالے سے بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں۔
دل کے پھپھولے
پھوڑے بیوی تو شوہر
آگے نہ بولے |
|