ریچھ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا
ہے لیکن کینیڈا کے جنگلات میں ایک ریچھ ایسا بھی دیکھا گیا ہے جو فوٹو
گرافی کا معلوم ہوتا ہے-
|
|
جی ہاں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں واقع Kootenay
نامی نیشنل پارک میں جہاں ایک ریچھ جنگل سے نکل اچانک سیاحوں کے جیپ کے پاس
آگیا-
جیپ کے نزدیک ہی ٹرائی پوٹ پر نصب کیمرے پر جب ریچھ کی نظر پڑی تو وہ اس کے
پاس پہنچ گیا اور اس نے کیمرے کو ایسے انداز سے کیمرے کو دیکھا جیسے کہ
کوئی ماہر فوٹوگرافر ہو-
|
|
ریچھ نے کیمرے کے لینس میں سے اردگرد کی دنیا کا نظارہ کیا اور اس کے بعد
وہ واپس جنگل کی جانب بھاگ نکلا- ریچھ کی کیمرے سے واقفیت دیکھ کر یہ کہنا
انتہائی مشکل ہے کہ اس نے کیمرہ پہلی مرتبہ دیکھا تھا- |