کبھی کبھی اچھے خاصے عقلمند لوگ بھی ایسی حرکات کرتے پائے
جاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے اور سے ایسے لوگوں ذہنی صحت پر شبہ ہونے
لگتا ہے- ایسی ہی ایک عجیب و غریب حرکت لبنانی گورگن نے کی جو صرف عجیب و
غریب ہی نہیں بلکہ دل دہلا دینے والی بھی ہے-
لبنانی میڈیا کے مطابق دیب نامی گورگن نے اپنی ماں کی قبر کھود کر اس کی
لاش باہر نکال لی اور یہ سب کچھ اس نے صرف اس لیے کیا کہ وہ اپنی ماں کی
لاش کے ساتھ سیلفی ( اپنی تصویر کھینچنا) لے سکے-
|
|
اس گورگن کو ایک مقامی ٹی وی چینل نے انٹرویو کے لیے بھی بلایا اور وہاں اس
کا معائنہ مشہور ماہر نفسیات سے بھی کروایا گیا جس نے گورگن کے دماغی طور
پر صحت مند ہونے کی تصدیق بھی کی-
دیب کا کہنا ہے کہ اسے مردہ لوگوں کے ساتھ رہنا پسند ہے اور وہ ان کے ساتھ
خوش ہے-
دیب کے مطابق اسے ایک امریکن خاتون نے شادی کی پیشکش بھی کی تھی جسے اس نے
مسترد کردیا کیونکہ وہ ان مردہ افراد کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا-
|