شارجہ میں بالکنی میں کپڑے بچھانے اور سامان رکھنے پر
پابندی عائد کر دی گئی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے ایسے متعدد افراد کو
جرمانوں سے کا سامنا ہے جن کی بالکنی میں یا تو کپڑے سوکھنے کے لیے بچھائے
گئے تھے یا پھر ڈش انٹینا نصب تھا-
یہ مہم دو ہفتے تک جاری رہی اور اس دوران متعدد افراد کو پانچ سو درہم کا
جرمانہ کیا گیا۔
|
|
حکام کے مطابق وہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس لیے لوگوں
پر اپنے گھر کی بالکنی میں سامان رکھنے یا کپڑے بچھانے پر پابندی عائد کی
گئی ہے-
دوسری جانب چند مقامی افراد کا اس پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ بالکنی
میں کپڑے بچھا کر دھوپ میں سکھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس
طرح ڈرائر کے استعمال کی صورت میں خرچ ہونے والی بجلی کی بچت ہوتی ہے بلکہ
ماحول بھی صاف رہتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مختلف ممالک سے لوگ محنت مزدوری کے لیے آتے ہیں اور
ان کی بڑی تعداد چھوٹے چھوٹے فلیٹوں میں رہائش پذیر ہوتی ہے جہاں انہیں
کپڑے سوکھانے کے لیے عمارت کی بالکنیوں ہی کا سہارا لینا پڑتا ہے-
|