ہم انسان زندہ رہنے کے لیے روزانہ آکسیجن استعمال کرتے
ہیں اور عام طور پر ہمیں اس بات کا خیال بھی نہیں آتا- لیکن کیا کبھی آپ نے
تصور کیا کہ اگر صرف 5 سیکنڈ کے لیے زمین پر سے آکسیجن غائب ہوجائے تو کیا
ہوگا؟ یقیناً انسان تو 1 یا دو منٹ تک سانس روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن
ان 5 سیکنڈ کے دوسری چیزوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے آئیے ہم آپ کو بتاتے
ہیں:
|
|
اگر صرف 5 سیکنڈ کے لیے آکسیجن غائب ہوجائے تو جتنے لوگ ساحل سمندر پر دن
کے وقت موجود ہوں گے ان تمام کا رنگ دھوپ کی وجہ سے جل جائے گا- ہوا میں
موجود آکسیجن کے ذرات ہماری جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں-
|
|
زمین سے آکسیجن کے غائب ہونے کی صور ت میں دن کے وقت بھی آسمان کا رنگ کالا
ہوجائے گا-
|
|
تمام خام دھاتوں کے ٹکڑے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے- ان ٹکڑوں کو آپس
میں جڑنے سے محفوظ رکھنے کے لیے آکسیجن کی تہہ بہت ضروری ہے-
|
|
زمین مکمل شکستہ ہوجائے گی- زمین کی تہہ ( crust ) پینتالیس فیصد آکسیجن پر
مشتمل ہوتی ہے-
|
|
ہر ایک کے کان کا اندرونی حصہ پھٹنے لگے گا- اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک پل
میں ہوا کے دباؤ کا 21 فیصد حصہ کھو دیں گے اور یہ ایسے ہوگا جیسے ہم 2000
میٹر کی بلندی پر ہیں-
|
|
ہر وہ عمارت جو کنکریٹ سے تیار کردہ ہوگی دھول مٹی میں تبدیل ہوجائے گی-
کنکریٹ کے اسٹرکچر کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے آکسیجن انتہائی ضروری ہے-
آکسیجن کے بغیر کنکریٹ کے مرکبات میں سختی قائم نہیں ہوسکتی-
|
|
پانی ایک تہائی آکسیجن پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے بغیر یہ ہائیڈروجن گیس
کی شکل میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کے حجم میں بھی اضافہ ہوجائے گا-
|
اور اگر آکسیجن دگنی
ہوجائے تو ؟
|
|
اگر زمین پر آکسیجن ڈبل ہوجائے تو کاغذ کے جہاز مزید اونچی پرواز کرنے لگیں
گے-
|
|
پیٹرول mileage میں اضافہ ہوجائے گا٬ یعنی اتنے ہی پیٹرول میں ہم زیادہ سفر
طے کرسکیں گے-
|
|
ہم زیادہ خوش ہوں گے٬ زیادہ چوکس بھی ہوں گے اور ہماری
جسمانی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی-
|